نام رکھنے کا حکم

عبدالمنیب نام رکھنا کیساہے

فتوی نمبر :
59855
| تاریخ :
2022-10-26
معاشرت زندگی / بچوں کے اسلامی نام / نام رکھنے کا حکم

عبدالمنیب نام رکھنا کیساہے

کیاعبدالمنیب نام رکھا جاسکتا ہے ، اور اگر کسی بچے کا نام عبدالمنیب رکھا گیا ہو ،اور اسکی عمر گیارہ سال ہو تو کیا نام تبدیل کرنا ضروری ہوگا ۔رہنمائی فرمائیں!

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ "عبد"کا معنی "بندہ"کے آتے ہیں،اس لفظ کو اللہ تعالی کے اسماء گرامی کے ساتھ ملاکر رکھنا تو درست ہے،لیکن اسکے علاوہ ناموں کے ساتھ اس لفظ کو ملاکر نام رکھنا درست نہیں ہے،لہذا سوال میں مذکور عبدالمنیب نام رکھنا بھی درست نہیں ہے،جس سے احتراز لازم ہے،لہذا سائل اپنے بچہ کا نام تبدیل کردے اگرچہ بچہ گیارہ سال کا ہوگیا ہے۔واللہ اعلم

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد ابو بکر سعید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 59855کی تصدیق کریں
0     737
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات