تقلید و اجتہاد

کیا ہم بغیر فرقہ اور مسلک کے ، صرف مسلمان بن کر نہیں رہ سکتے؟

فتوی نمبر :
59917
| تاریخ :
0000-00-00
ادیان و فرق / جماعت و فرق / تقلید و اجتہاد

کیا ہم بغیر فرقہ اور مسلک کے ، صرف مسلمان بن کر نہیں رہ سکتے؟

مجھے یہ پوچھنا ہے کہ کہ ایک مسلمان کو کسی خاص مسلک سے جڑنا کتنا ضروری ہے؟ کیا ہم صرف مسلمان بن کے نہیں رہ سکتے؟ کیا ضروری ہے کہ دیوبندی، بریلوی، اہلِ حدیث ہو نا چاہیۓ؟ کیا صرف قرآن وسنت پر عمل کرنا کافی نہیں؟ کیا ایسا نہیں ہوسکتا کہ جس مسلک کی جو بات قرآن وسنت سے قریب ہو، وہ اپنائی جائے؟ براہِ مہربانی تفصیل جواب دے کے اُلجھن دور کریں اور ویسے بھی چاروں اماموں کا کہنا ہے کہ ان کی اگر کوئی بھی بات قرآن واحادیث سے الگ ہو تو وہ دیوار پر مار دی جائے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ قرآن وسنت کی بہت سی نصوص بظاہر باہم متعارض اور بہت سی ایسی پیچیدہ اور مشکل ہیں کہ ان کو سمجھنے کیلئے گہرے علم کی ضرورت ہے اور کئی مسائل ایسے ہیں جن کا حکم نصوص میں صراحۃً مذکور ہی نہیں ہوتا، ان کے حکمِ شرعی کو معلوم کرنے کیلۓ ملکۂ اجتہاد یہ درکار ہے جو ہر ایرے غیرے میں نہیں پایا جاتا، اس لۓ باتفاقِ ائمہ سلف وخلف ہر مسلمان پر لازم ہے کہ وہ قرآن کریم، رسول اللہﷺ، صحابہ کرام اور جمہور علماء کے نقشِ قدم پر چلے، امتِ مسلمہ کے اس جمہور علماء کا نام اہلِ سنت والجماعت ہے جو ائمۂ اربعہ کی شکل میں اس وقت دنیا میں موجود ہیں اور تمام مسلمان انہیں کے پیروکار ہیں، کیونکہ ان کی بنیاد قرآن و حدیث ہی پر ہے اور انہوں نے قرآن وحدیث کو سمجھنے اور سمجھانے میں انتھک محنت کرنے اور اپنی عمروں کو صرف اسی میں کھپانے کے بعد مسائل کو قرآن وحدیث سے مستنبط کرکے امتِ مسلمہ کے سامنے، شریعتِ مطہرہ کی حقیقی تصویر مدون شکل میں پیش کی، لہٰذا قرآن وحدیث کو نہ سمجھنے والے عوام الناس اور عام علماءپر لازم ہے کہ وہ قرآن وحدیث میں اپنی رائے زنی قائم کرنے کی بجائے مسالکِ اربعہ میں سے کسی ایک امام کی تقلید کو لازم پکڑیں اور اس سلسلے میں اپنی خواہش کی پیروی کرتے ہوئے جس امام سے سہولت ملے، اس کو لینے سے احتراز کریں، کیونکہ یہ اتباعِ نفس ہے، اس لۓ صرف ایک امام کی تقلید اور ان کے بیان کردہ مسائل پر عمل پیراہوں ۔
جبکہ علماءِ دیوبند سلفِ صالحین وتابعین رحمہم اللہ کے نقش قدم پر چلنے والے فقہ حنفی کے پیروکار اہلِ سنت والجماعت کے علماء کا نا م ہے جن کی تصنیفی، تدریسی، خانقاہی، جہادی اور تبلیغی خدمات کا پوری امت مسلمہ نے اعتراف کیا اور ان کا فیض پوری دنیا میں پھیل رہا ہے (ماشاء اللہ ) اس لۓ بجائے نفسانی خواہشات کے سوادِاعظم کی اتباع اور اہلِ سنت والجماعت کے نقشِ قدم پر چلنا چاہیۓ، تاکہ پر فتن دور میں گمراہی کا شکار ہونے سے محفوظ رہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

فی شرح العقائد النسفیة: فبھت الجبائی و ترك الاشعری مذھبه فاشتغل ھو و من تبعه بابطال رأی المعتزلة و اثبات ماورد به السنة و مضی علیه الجماعة فسموا اھل السنة و الجماعة اھ(ص:7)۔
وفی اصول الفقه الاسلامی: فقال اکثر المتأخرین: لایجوز تقلید غیر الأئمة الاربعة من المجتھدین، لان مذاھبھم غیرمدونة و لامضبوطة، مما یجعل المقلد المقتدی بھا عرضة للخطأ و التأویل فیھا بخلاف مذاھب الأئمة الاربعة، فانھا منقحة معروفة مضبوطة، بسبب تدوینھا و عناية تلامیذھم بتوضیح الخفی منھا، و تخصیص عامھا و تقیید مطلقھا ، و ھذا یوجب اطمئنان النفس الی الأخذ بھا، لقربھا من الحق و بعدھا عن الخطأ اھ(2/1140)۔
وفی الشامية: فانه لا يجوز إحداث قول خارج عن المذاهب الأربعة اه(1/49)۔
وفي رد المحتار: ولو أن رجلا برئ من مذهبه باجتهاد وضح له كان محمودامأجورا. أما انتقال غيره من غير دليل بل لما يرغب من عرض الدنيا وشهوتها فهو المذموم الآثم المستوجب للتأديب والتعزير لارتكابه المنكر في الدين واستخفافه بدينه ومذهبه اھ(4/80)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 59917کی تصدیق کریں
0     1778
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مقلد کا تقلید سے نکل کر راجح قول پر عمل کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   تقلید و اجتہاد 0
  • اجتہاد اور مجتہد کی شرائط

    یونیکوڈ   تقلید و اجتہاد 0
  • حنفی مسلک چھوڑ کر غیر مقلد بننا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   تقلید و اجتہاد 0
  • صرف امام ابوحنیفہؒ کی تقلید کیوں؟

    یونیکوڈ   تقلید و اجتہاد 0
  • مختلف مسائل میں مختلف ائمہ کی تابعداری کرنا

    یونیکوڈ   تقلید و اجتہاد 0
  • تقلید جائز ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   تقلید و اجتہاد 0
  • کیا چار اماموں میں سے ایک امام کی تقلید لازمی ہے؟

    یونیکوڈ   تقلید و اجتہاد 0
  • تقلید کی حیثیت

    یونیکوڈ   تقلید و اجتہاد 0
  • ترکِ تقلیدِ ائمہ اربعہ- تقلید کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   تقلید و اجتہاد 0
  • حکم الحاق الاولاد فی مدرسۃ غیر المقلدین

    یونیکوڈ   تقلید و اجتہاد 0
  • مذاہبِ اربعہ میں سے صرف ایک کی پیروی کا حکم

    یونیکوڈ   تقلید و اجتہاد 0
  • کیا ہم بغیر فرقہ اور مسلک کے ، صرف مسلمان بن کر نہیں رہ سکتے؟

    یونیکوڈ   تقلید و اجتہاد 0
  • حنفی المسلک شخص کا ائمۂ حرمین کے پیچھے نماز نہ پڑھنا

    یونیکوڈ   تقلید و اجتہاد 1
  • دورانِ نماز حالتِ قیام میں ہاتھ نہ باندھنےاور چھوڑے رکھنے(ارسال) کا حکم

    یونیکوڈ   تقلید و اجتہاد 0
  • کسی ایک امام کی تقلید کیوں ضروری ہے؟

    یونیکوڈ   تقلید و اجتہاد 0
  • جعفری قانون وراثت کی تقلید کا حکم

    یونیکوڈ   تقلید و اجتہاد 0
  • ایک مغالطہ کہ "کس عالم اور مفتی کی بات مانیں"

    یونیکوڈ   تقلید و اجتہاد 0
  • چاروں مسالک (حنفی,مالکی, شافعی,حنبلی) سے متعلق

    یونیکوڈ   تقلید و اجتہاد 0
  • کیا چاروں مذاہب بر حق ہے؟

    یونیکوڈ   تقلید و اجتہاد 0
Related Topics متعلقه موضوعات