کفر و موجب کفر

’’چہ دا اللہ مینہ غیم‘‘ یعنی اللہ کی بیوی کو چودوں‘‘ کہنے کا حکم

فتوی نمبر :
60012
| تاریخ :
2010-09-14
عقائد / ایمان و کفر / کفر و موجب کفر

’’چہ دا اللہ مینہ غیم‘‘ یعنی اللہ کی بیوی کو چودوں‘‘ کہنے کا حکم

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام و مفتیانِ کرام درج ذیل مسئلے کے بارے میں کہ:
دو بندوں کی لڑائی تھی ، ایک تیسرا بندہ وہاں ویسے کھڑا ہوا تھا ،اب جنکی لڑائی تھی تو ان میں سے ایک کو اس تیسرے بندے نے جو جھگڑا نہیں کر رہا تھا کہا کہ "اللہ کا خوف کرو " تو ان دونوں میں سے ایک نے اللہ تبارک و تعالی کو غصہ میں اس طرح گالی دی (نعوذ باللہ) ’’چہ دَ اللہ مینہ غیم ‘‘یعنی اللہ کی بیوی کو چودوں ۔
اب شریعت کی روشنی میں ا س گالی دینے والے شخص کا حکم کیا ہوگا ؟ اس کے نکاح پر اس گالی کی وجہ سے اثر پڑے گا یا نہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

شخصِ مذکور نے اگر واقعۃً سوال میں درج کلمات بولے ہوں تو اگرچہ وہ ان کلمات کے معانی اعتقاد نہ رکھتا ہو تب بھی وہ اپنے مذکور قبیح اور کفریہ الفاظ کی وجہ سے عظمتِ باری تعالیٰ کی توہین کا مرتکب ضرور ہوا ہے ، جس کی وجہ سے شخصِ مذکور دائرۂ اسلام سے خارج ہو گیا ہے، لہٰذا اس پر لازم ہے کہ وہ ندامتِ قلب کے ساتھ بصدقِ دل ایسے قبیح اور گستاخانہ الفاظ پر توبہ و استغفار کے ساتھ ساتھ تجدیدِ ایمان کرے اورآئندہ کیلۓ ایسے گستاخانہ الفاظ دہرانے اور زبان پر لانے سے بھی مکمل احتراز کرے اور تجدیدِ نکاح بھی کرے ۔

مأخَذُ الفَتوی

فی الھندية : (و منها ما يتعلق بذات الله تعالى و صفاته و غير ذلك) يكفر إذا وصف الله تعالى بما لا يليق به ، أو سخر باسم من أسمائه ، أو بأمر من أوامره ، أو انكر وعده و وعيده،اھ(2/258)۔
و فیھا ایضا : إذا أطلق الرجل كلمة الكفر عمدا لكنه لم يعتقد الكفر قال بعض أصحابنا لا يكفر و قال بعضهم: يكفر ، و هو الصحيح عندي اھ (2/276)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 60012کی تصدیق کریں
0     928
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • صحابہ کرام کو گالی دینا

    یونیکوڈ   اسکین   کفر و موجب کفر 1
  • اللہ بیچارہ کیا کرے کہنا الفاظ کفریہ ہیں

    یونیکوڈ   اسکین   کفر و موجب کفر 0
  • کیا گانا گانا، سننا اور مزہ لینا کفر ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 2
  • کیا لفظ ’’ رسم و رواج‘‘ کفر و شرک ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • شیعہ کا جنازہ پڑھنے سے نکاح ٹوٹ جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • حالتِ جنابت میں نماز پڑھانے سے نکاح ٹوٹنے کے وسوسہ میں پڑنا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • " یہ تو کافروں جیسا کام کیا "کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • بدحواسی میں خدا تعالیٰ کو بُرا بَھلا کہنے اور قرآن کریم کو شہید کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • داڑھی منڈوا کر کہنا کہ’’اب تو میں ہی خوبصورت لگ رہا ہوں‘‘

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 2
  • ’’یااللہ میرے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں تجھے مجھ پر رحم نہیں آتا‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • اللہ کی قسم ’’میں اسلام سے پیچھے ہٹ گیا، میں نہیں مانتا اب کسی چیز کو‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • کفریہ وساوس کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • واجب عمل کے انکار کی بناء پر کفر کا حکم لگانا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • کیا تو کافر ہے؟ کے جواب میں ’’ کافر ہوں‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • سنتوں کی ترتیب آگے پیچھے ہو جائے تو اس کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • اللہ تعالیٰ کی ذاتِ باری کے حق میں نازیبا الفاظ کہنے والے سے متعلق مختلف سوالات

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • سجدہ سہو ادا کرنے کا طریقہ - قضا نمازوں کی ادائیگی کا طریقہ

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • جمعہ والے دن کی عید کے بھاری ہونے کا نظریہ

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • نماز کے بعد دعا کرنا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • مروّجہ ڈیزائنوں میں داڑھی بنوانا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • اکابرِ امت پر نازیبا الزامات لگانے والے کے پیچھے نماز کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • وتر کے بعد نفل پڑھنا -فقہ حنفی کی اردو زبان میں چند کتب کی رہنمائی

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • کیا حجاب و پردے کا انکار کفر ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • خطبہ میں عصاء کااستعمال - میت کو مسجد میں غسل دینا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • ’’ اللہ نہیں ہے، اللہ صرف امیروں کا ہے‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
Related Topics متعلقه موضوعات