کفر و موجب کفر

حضرت یوسف علی نبینا و علیہ السلام کے لۓ لفظ ’’چھڑے‘‘ استعمال کرنا

فتوی نمبر :
60100
| تاریخ :
2006-08-15
عقائد / ایمان و کفر / کفر و موجب کفر

حضرت یوسف علی نبینا و علیہ السلام کے لۓ لفظ ’’چھڑے‘‘ استعمال کرنا

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام و مفتیانِ شرع مندرجہ ذیل مسئلہ میں کہ کوئی شخص برسرِ منبر مندرجہ ذیل الفاظ کہے تو شرعاً اس کا کیا حکم ہے ؟
(1)حضرت یوسف علیہ السلام ’’چھڑے‘‘تھے ، یہ لفظ اس طبقہ کے لوگوں کے سامنے کہے جو اس کو برا لفظ سمجھتے ہیں اور شرفاء کے نزدیک اس لفظ کا استعمال کرنا انتہائی معیوب ہے۔
(2) زلیخا بھنگن اور حبشن نہیں تھی ،بلکہ ایک خوبصورت شہزادی تھی ۔
(3) ہمارے جیسا کوئی بھی ہوتا تو مفتی اعظم بن جاتا اور کہہ دیتا کچھ نہ کچھ کرلو۔
وضاحت : یہ لفظ مسجد کے منبر پر ختمِ قرآن کی محفل میں کہے ہیں اور لفظ "چھڑا" کئی مرتبہ استعمال کیا ، یاد رہے کہ اس سلسلہ میں دوسرے مدارس کا فتوی کا عکس بھی سوالنامہ کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے ، تفصیلاً جواب عنایت فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال کے ساتھ بھیجی جانے والی کیسٹ کے سننے سے اندازہ ہوتا ہے کہ مذکور مقرر حضرت یوسف علیہ السلام کے اوصاف اور خوبیاں بیان کررہا ہے اور یہ الفاظ بھی بےادبی کے زمرہ میں شمار کرکے نہیں بولے گئے ، اس لۓ بلا وجہ کسی شخص کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے سے احتراز لازم ہے ، جبکہ امام موصوف پر بھی لازم ہے کہ آئندہ کیلۓ اس قسم کے الفاظ بولنے اور استعمال کرنے سے بھی احتراز کرے۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی تفسير الطبري : القول في تأويل قوله تعالى: {يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اجْتَنِبُوا كَثِيرًا مِنَ الظَّنِّ إِنَّ بَعْضَ الظَّنِّ إِثْمٌ وَ لا تَجَسَّسُوا وَ لا يَغْتَبْ بَعْضُكُمْ بَعْضا أَيُحِبُّ أَحَدُكُمْ أَنْ يَأْكُلَ لَحْمَ أَخِيهِ مَيْتًا فَكَرِهْتُمُوهُ وَ اتَّقُوا اللَّهَ إِنَّ اللَّهَ تَوَّابٌ رَحِيمٌ (12) }۔يقول تعالى ذكره : يا أيها الذين صدّقوا الله و رسوله، لا تقربوا كثيرا من الظنّ بالمؤمنين ، و ذلك إن تظنوا بهم سوءا، فإن الظانّ غير محقّ ، و قال جلّ ثناؤه :( اجْتَنِبُوا كَثِيرًا مِنَ الظَّنِّ ) و لم يقل : الظنّ كله ، إذ كان قد أذن للمؤمنين أن يظن بعضهم ببعض الخير ، فقال :( لَوْلا إِذْ سَمِعْتُمُوهُ ظَنَّ الْمُؤْمِنُونَ وَ الْمُؤْمِنَاتُ بِأَنْفُسِهِمْ خَيْرًا وَ قَالُوا هَذَا إِفْكٌ مُبِينٌ ) فأذن الله جلّ ثناؤه للمؤمنين أن يظنّ بعضهم ببعض الخير و أن يقولوه، و إن لم يكونوا من قيله فيهم على يقين.وبنحو الذي قلنا في معنى ذلك قال أهل التأويل.(22/ 303)ز
و فی تفسير القرطبي : قال علماؤنا : فالظن هنا و في الآية هو التهمة . و محل التحذير و النهي إنما هو تهمة لا سبب لها يوجبها ، كمن يتهم بالفاحشة أو بشرب الخمر مثلا و لم يظهر عليه ما يقتضي ذلك . و دليل كون الظن هنا بمعنى التهمة قول تعالى :" و لا تجسسوا " و ذلك أنه قد يقع له خاطر التهمة ابتداء و يريد أن يتجسس خبر ذلك و يبحث عنه ، و يتبصر و يستمع لتحقق ما وقع له من تلك التهمة . فنهى النبي صلى الله عليه و سلم عن ذلك . و إن شئت قلت : و الذي يميز الظنون التي يجب اجتنابها عما سواها ، أن كل ما لم تعرف له أمارة صحيحة و سبب ظاهر كان حراما واجب الاجتناب .(الي قوله) و ذلك إذا كان المظنون به ممن شوهد منه الستر و الصلاح، و أونست منه الأمانة في الظاهر ، فظن الفساد به و الخيانة محرم ، بخلاف من اشتهره الناس بتعاطي الريب و المجاهرة بالخبائث اھ)16/ 331)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 60100کی تصدیق کریں
0     1022
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • صحابہ کرام کو گالی دینا

    یونیکوڈ   اسکین   کفر و موجب کفر 1
  • اللہ بیچارہ کیا کرے کہنا الفاظ کفریہ ہیں

    یونیکوڈ   اسکین   کفر و موجب کفر 0
  • کیا گانا گانا، سننا اور مزہ لینا کفر ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 2
  • کیا لفظ ’’ رسم و رواج‘‘ کفر و شرک ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • شیعہ کا جنازہ پڑھنے سے نکاح ٹوٹ جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • حالتِ جنابت میں نماز پڑھانے سے نکاح ٹوٹنے کے وسوسہ میں پڑنا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • " یہ تو کافروں جیسا کام کیا "کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • بدحواسی میں خدا تعالیٰ کو بُرا بَھلا کہنے اور قرآن کریم کو شہید کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • داڑھی منڈوا کر کہنا کہ’’اب تو میں ہی خوبصورت لگ رہا ہوں‘‘

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 2
  • ’’یااللہ میرے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں تجھے مجھ پر رحم نہیں آتا‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • اللہ کی قسم ’’میں اسلام سے پیچھے ہٹ گیا، میں نہیں مانتا اب کسی چیز کو‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • کفریہ وساوس کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • واجب عمل کے انکار کی بناء پر کفر کا حکم لگانا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • کیا تو کافر ہے؟ کے جواب میں ’’ کافر ہوں‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • سنتوں کی ترتیب آگے پیچھے ہو جائے تو اس کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • اللہ تعالیٰ کی ذاتِ باری کے حق میں نازیبا الفاظ کہنے والے سے متعلق مختلف سوالات

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • سجدہ سہو ادا کرنے کا طریقہ - قضا نمازوں کی ادائیگی کا طریقہ

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • جمعہ والے دن کی عید کے بھاری ہونے کا نظریہ

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • نماز کے بعد دعا کرنا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • مروّجہ ڈیزائنوں میں داڑھی بنوانا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • اکابرِ امت پر نازیبا الزامات لگانے والے کے پیچھے نماز کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • وتر کے بعد نفل پڑھنا -فقہ حنفی کی اردو زبان میں چند کتب کی رہنمائی

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • کیا حجاب و پردے کا انکار کفر ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • خطبہ میں عصاء کااستعمال - میت کو مسجد میں غسل دینا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • ’’ اللہ نہیں ہے، اللہ صرف امیروں کا ہے‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
Related Topics متعلقه موضوعات