تقلید و اجتہاد

ترکِ تقلیدِ ائمہ اربعہ- تقلید کی شرعی حیثیت

فتوی نمبر :
60143
| تاریخ :
2008-10-28
ادیان و فرق / جماعت و فرق / تقلید و اجتہاد

ترکِ تقلیدِ ائمہ اربعہ- تقلید کی شرعی حیثیت

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام درجِ ذیل مسائل کے بارے میں کہ:
۱۔ کیا تقلید نہ کرنا گناہ ہے ؟ اور تقلید کرنا واجب ہے یا فرض؟
۲۔ امام اعظم ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے اس قول کے مخاطب کہ ’’تم میرا کوئی قول حدیث کے مخالف پاؤ تو اس کو چھوڑدو‘‘ صرف مجتہد کیوں ہیں؟ عام آدمی اس کا مخاطب کیوں نہیں ہو سکتا ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

۱۔ ایک عامی کے لۓ دینی مسائل میں علماء اور ائمہ کی تقلید کرنا بحکمِ قرآن ’’فاسئلوا اھل الذکر ان کنتم لا تعلمون‘‘ وغیرہ فرض اور اس پر عمل خود دورِ صحابہ و تابعین کے زمانے سے متوارث ہے ، اس کے خلاف کرنا حکمِ خداوندی کے خلاف ہو نے کی وجہ سے ناجائز اور سلفِ صالحین پر عدم اعتماد کا مظہر ہے۔
۲۔ چونکہ عامی نہ تو حدیثوں پر عبور رکھتا ہے اور نہ ناسخ و منسوخ اور تعارض سے واقف ہوتا ہے اور نہ ہی سند کی صحت و ضعف کے اصول سے اور اصول و شرائطِ اجتہاد سے، اس لۓ امام صاحب رحمہ اللہ کے مذکور قول کے مخاطب وہ حضرات ہیں جن کے اندر اجتہاد کی شرائط موجود ہوں۔

مأخَذُ الفَتوی

فی الھداية : لان علی العامی الاقتداء بالفقھاء لعدم الاھتداء فی حقہ إلی معرفة الحدیث اھ(1/226)۔
و فی الدر : علی أن الواجب علی المقلد العمل بقول المجتھد و ان لم یظھر دلیله اھ(3/210)۔
و فی عقد الجید فی احکام الاجتھاد و التقلید : اعلم أن فی الأخذ بھذہ المذاھب الأربعة مصلحة عظیمة و فی الاعراض عنھا کلھا مفسدۃ کبیرہ و نحن نبین ذلك بوجوہ اھ(ص37)۔
و فی حجة اللہ البالغة : انما یتم فیمن له ضرب من الاجتھاد و لو فی مسئلة اھ(1/155)۔


واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 60143کی تصدیق کریں
0     1014
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مقلد کا تقلید سے نکل کر راجح قول پر عمل کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   تقلید و اجتہاد 0
  • اجتہاد اور مجتہد کی شرائط

    یونیکوڈ   تقلید و اجتہاد 0
  • حنفی مسلک چھوڑ کر غیر مقلد بننا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   تقلید و اجتہاد 0
  • صرف امام ابوحنیفہؒ کی تقلید کیوں؟

    یونیکوڈ   تقلید و اجتہاد 0
  • مختلف مسائل میں مختلف ائمہ کی تابعداری کرنا

    یونیکوڈ   تقلید و اجتہاد 0
  • تقلید جائز ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   تقلید و اجتہاد 0
  • کیا چار اماموں میں سے ایک امام کی تقلید لازمی ہے؟

    یونیکوڈ   تقلید و اجتہاد 0
  • تقلید کی حیثیت

    یونیکوڈ   تقلید و اجتہاد 0
  • ترکِ تقلیدِ ائمہ اربعہ- تقلید کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   تقلید و اجتہاد 0
  • حکم الحاق الاولاد فی مدرسۃ غیر المقلدین

    یونیکوڈ   تقلید و اجتہاد 0
  • مذاہبِ اربعہ میں سے صرف ایک کی پیروی کا حکم

    یونیکوڈ   تقلید و اجتہاد 0
  • کیا ہم بغیر فرقہ اور مسلک کے ، صرف مسلمان بن کر نہیں رہ سکتے؟

    یونیکوڈ   تقلید و اجتہاد 0
  • حنفی المسلک شخص کا ائمۂ حرمین کے پیچھے نماز نہ پڑھنا

    یونیکوڈ   تقلید و اجتہاد 1
  • دورانِ نماز حالتِ قیام میں ہاتھ نہ باندھنےاور چھوڑے رکھنے(ارسال) کا حکم

    یونیکوڈ   تقلید و اجتہاد 0
  • کسی ایک امام کی تقلید کیوں ضروری ہے؟

    یونیکوڈ   تقلید و اجتہاد 0
  • جعفری قانون وراثت کی تقلید کا حکم

    یونیکوڈ   تقلید و اجتہاد 0
  • ایک مغالطہ کہ "کس عالم اور مفتی کی بات مانیں"

    یونیکوڈ   تقلید و اجتہاد 0
  • چاروں مسالک (حنفی,مالکی, شافعی,حنبلی) سے متعلق

    یونیکوڈ   تقلید و اجتہاد 0
  • کیا چاروں مذاہب بر حق ہے؟

    یونیکوڈ   تقلید و اجتہاد 0
Related Topics متعلقه موضوعات