کفر و موجب کفر

گمراہ کن عقائد کے حامل شخص کے ساتھ تعلقات کا حکم

فتوی نمبر :
60263
| تاریخ :
2014-02-01
عقائد / ایمان و کفر / کفر و موجب کفر

گمراہ کن عقائد کے حامل شخص کے ساتھ تعلقات کا حکم

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شخص مسلمان تھا ، اس کا دادا وغیرہ بھی مسلمان تھے ، اور وہ شخص تعلیم یافتہ بھی ہے ، عقیل صاحب اسکول کا ٹیچر ہے اس نے چالیس سال کے بعد اپنی زبان سے اپنے شیعہ ہونے کا اعتراف کیا ہے، جس کا میں حضوری گواہ ہوں۔
وہ شخص صحابہ رضی اللہ عنہم کے نام سے مو سوم اشتہارات کو اپنی ضد و عناد کی وجہ سے پھاڑتا ہے اور بے حرمتی پر اُترآتا ہے ، خاص پڑو سیوں کے بقول وہ شخص کہتا ہے میری دنیا میں آخری خواہش یہ ہے کہ اپنی بیٹی کے ساتھ جماع کروں، جبکہ وہ بیٹی کمسن ہے چھ سال کی عمر ہوگی اور اس نے اس بات کا بھی اقرار کیا ہے کہ میرا مسجد سے کوئی تعلق نہیں ، نہ تو خود کوئی ٹھیک عمل کرتا ہے ،بلکہ اپنے اولاد کو بھی کسی نیک کام کا حکم دیتا نہیں ہے اور تبلیغی حضرات سے بھی سخت متنفر ہے اور نہ ہی وہ ان کی نصیحت و وعظ کو قبول کرتا ہے اور علماءِ دین اور علماءِ حق پر طرح طرح کی تنقید اور طعنہ زنی کرتا ہے سوائے مودودی کے، آپ بتائیں کہ کیا یہ شخص مسلمانوں کے جنازہ اور کفن دفن وغیرہ میں کام کرنے سے روکا جا سکتا ہے یا نہیں؟ اپنے ساتھ کھانے وغیرہ میں شامل کرنے سے روکا جاسکتا ہے یا نہیں؟ اس کو کس فرقہ میں شمار کریں؟
مسلمانوں کے فیصلوں میں اس کی شہادت قبول کی جائےگی یا نہیں؟ اس شخص سے تعلیم حاصل کرنا کیسا ہے؟ اس کو اپنے تمام معاملات سے روکا جاسکتا ہےیا نہیں؟ قران و حدیث کی روشنی میں وضاحت فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

شخصِ مذکور اگر فاتر العقل اور دیوانہ نہ ہو تو اس کے گمراہ ہونے میں کوئی شبہ نہیں ، اس لیے جب تک وہ اپنے اس طرزِ عمل اور صحابہ کرام کیساتھ بغض و عناد اور اہلِ علم پر بلاوجہ تنقید سے باز نہ آئے اور رافضیت سے توبہ نہ کرے، اس وقت تک اسے مسلمانوں کے کسی معاملہ میں نہ تو شریک کیا جائے، نہ اپنے بچوں کو اس کے پاس تعلیم کے لیے بھیجا جائے اور نہ ہی اس کے ساتھ دوستانہ تعلقات اور ساتھ بیٹھ کر کھانے پینے کے معاملات انجام دیئے جائیں۔

مأخَذُ الفَتوی

قال تعالیٰ : ﴿لَا يَتَّخِذِ الْمُؤْمِنُونَ الْكَافِرِينَ أَوْلِيَاءَ مِنْ دُونِ الْمُؤْمِنِينَ وَ مَنْ يَفْعَلْ ذَلِكَ فَلَيْسَ مِنَ اللَّهِ فِي شَيْءٍ إِلَّا أَنْ تَتَّقُوا مِنْهُمْ تُقَاةً وَ يُحَذِّرُكُمُ اللَّهُ نَفْسَهُ وَ إِلَى اللَّهِ الْمَصِيرُ ﴾ (آل عمران: 28)۔
و فی تفسير روح المعاني : و حكى الكواشي عن سهل أنه قال : من صحح إيمانه و أخلص توحيده فإنه لا يأنس إلى مبتدع و لا يجالسه و لا يؤاكله و لا يشاربه و لا يصاحبه و يظهر له من نفسه العداوة و البغضاء ، و من داهن مبتدعا سلبه الله تعالى حلاوة السنن ، و من تحبب إلى مبتدع يطلب عز الدنيا أو عرضا منها أذله الله تعالى بذلك العز و أفقره بذلك الغنى اھ(ج14 ص229 دار الكتب العلمية بيروت)۔
و في الصحيح لمسلم : عن هشام عن محمد بن سيرين قال إن هذا العلم دين فانظروا عمن تأخذون دينكم اھ(1/ 14)۔
و في جامع الحدیث : روي ٲن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قال : ٳن اللہ اختارني و اختارلی ٲصحابا ، فجعل منھم وزراء و ٲنصارا ، و ٳنه سیخرج في آخر الزمان قوم ینتقصونھم فلا تؤاکلوھم و لا تشاربوھم و لا تجالسوھم و لا تصلوا علیھم و لا تصلوا معھم (ابن النجار عن ٲنس) اھ(۷/۴۲۳)۔
و في مرقاة المفاتيح : قال : و أجمع العلماء على أن من خاف من مكالمة أحد و صلته ما يفسد عليه دينه أو يدخل مضرة في دنياه يجوز له مجانبته و بعده ، و رب صرم جميل خير من مخالطة تؤذيه . و في النهاية : يريد به الهجر ضد الوصل ، يعني فيما يكون بين المسلمين من عتب و موجدة ، أو تقصير يقع في حقوق العشرة و الصحبة دون ما كان من ذلك في جانب الدين ، فإن هجرة أهل الأهواء و البدع واجبة على مر الأوقات ما لم يظهر منه التوبة و الرجوع إلى الحق اھ(ج8 ص3147 دار الفكر، بيروت)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 60263کی تصدیق کریں
0     1867
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • صحابہ کرام کو گالی دینا

    یونیکوڈ   اسکین   کفر و موجب کفر 1
  • اللہ بیچارہ کیا کرے کہنا الفاظ کفریہ ہیں

    یونیکوڈ   اسکین   کفر و موجب کفر 0
  • کیا گانا گانا، سننا اور مزہ لینا کفر ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 2
  • کیا لفظ ’’ رسم و رواج‘‘ کفر و شرک ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • شیعہ کا جنازہ پڑھنے سے نکاح ٹوٹ جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • حالتِ جنابت میں نماز پڑھانے سے نکاح ٹوٹنے کے وسوسہ میں پڑنا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • " یہ تو کافروں جیسا کام کیا "کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • بدحواسی میں خدا تعالیٰ کو بُرا بَھلا کہنے اور قرآن کریم کو شہید کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • داڑھی منڈوا کر کہنا کہ’’اب تو میں ہی خوبصورت لگ رہا ہوں‘‘

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 2
  • ’’یااللہ میرے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں تجھے مجھ پر رحم نہیں آتا‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • اللہ کی قسم ’’میں اسلام سے پیچھے ہٹ گیا، میں نہیں مانتا اب کسی چیز کو‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • کفریہ وساوس کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • واجب عمل کے انکار کی بناء پر کفر کا حکم لگانا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • کیا تو کافر ہے؟ کے جواب میں ’’ کافر ہوں‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • سنتوں کی ترتیب آگے پیچھے ہو جائے تو اس کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • اللہ تعالیٰ کی ذاتِ باری کے حق میں نازیبا الفاظ کہنے والے سے متعلق مختلف سوالات

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • سجدہ سہو ادا کرنے کا طریقہ - قضا نمازوں کی ادائیگی کا طریقہ

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • جمعہ والے دن کی عید کے بھاری ہونے کا نظریہ

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • نماز کے بعد دعا کرنا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • مروّجہ ڈیزائنوں میں داڑھی بنوانا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • اکابرِ امت پر نازیبا الزامات لگانے والے کے پیچھے نماز کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • وتر کے بعد نفل پڑھنا -فقہ حنفی کی اردو زبان میں چند کتب کی رہنمائی

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • کیا حجاب و پردے کا انکار کفر ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • خطبہ میں عصاء کااستعمال - میت کو مسجد میں غسل دینا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • ’’ اللہ نہیں ہے، اللہ صرف امیروں کا ہے‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
Related Topics متعلقه موضوعات