مصعب نام کا مطلب کیا ہے ؟ اور یہ نام رکھنا کیسا ہے ؟
"مصعب "کے معنی لغت کی کتابوں میں "سرداری اور قیادت کرنے والے " کے لکھےگئے ہیں،جبکہ مصعب بن عمیر "رضی اللہ عنہ"نبی کریم ﷺ کے ایک صحابی کا اسم مبارک ہے ،لہذا بچے کیلئے مذکور نام رکھنا بلاشبہ جائز بلکہ باعث برکت ہے ۔
کمافی معجم الوسیط:المصعب من الرجال"المسود"المصعب من الابل الفحل یعفی من الرکب ۔والجمع مصاعب اھ (765)
وفی معرفة الصحابة لابی نعیم :مصعب بن عمیر القرشی العبدری من بنی عبدالدار بن قصی من المھاجرین الاولین ،شھد بدرا،واستشھد یوم احد،وھو مصعب بن عمیر بن ھاشم بن عبد مناف بن عبدالدار بعثہ النبی ﷺ الی المدینة بعد ان بایع الانصار البیعة الاولی لیعلمھم القرآن ویدعوھم الی توحیداللہ ودینه وکان یدعی المقری اھ (5/2556) واللہ اعلم بالصواب