منحہ اور ارحاء نام کے معنی بتادیں ۔
ارحاء (ہمزہ کے نیچے زیر)عربی زبان میں مستعمل نہیں ہے،جبکہ(ہمزہ پر زبر)کے ساتھ عربی میں مستعمل ہے،اور جمع کا صیغہ ہے،جس کی واحد "رحی"آتی ہے،اس کے معنی ہیں چکی،اس معنی کے اعتبار سے یہ نام رکھنا مناسب نہیں ہے،چنانچہ اگر س کے بجائے ازواج مطھرات اور صحابیات کے ناموں میں سے کوئی نام منتخب کی جائے تو بہتر ہوگا،جبکہ منحہ کے معنی گفٹ اور عطیہ کے آتے ہیں یہ نام رکھا جا سکتا ہے ۔