مسجد میں کیمرہ سامنے رکھ کر بیان کرنا، اسلام میں اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟
واضح ہوکہ جاندار کی تصاویر اگر صرف اسکرین کی حد تک محدود ہوں، ان کا باقاعدہ پرنٹ آوٹ نہ لیا گیا ہو، تو ان تصاویر کے حرام ہونے یا نہ ہونے میں اہل علم کا اختلاف ہے، ہماری تحقیق کے مطابق وہ تصاویرِ محَّرمہ میں داخل نہیں، لہذا مسجد میں کیمرہ سامنے رکھ کر بیان کی ویڈیو ریکارڈ کرنے کی اگر چہ شرعاً گنجائش ہے، لیکن مساجد میں اس طرح کی ویڈیوز بنانے سے چونکہ عوام کے دلوں میں تصویر کی حرمت کا خیال ختم ہونے اور مساجد کے تقدس کے پامال ہونے کا اندیشہ ہے، اس لیے بلا ضرورت کیمرہ سامنے رکھ کر بیان کرنے سے احتراز کرنا چاہیئے ۔
کما فی تکملة فتح الملھم: اما الصورۃ التی لیس لھا ثبات واستقرار ولیست منقوشة علی شیئ بصفة دائمة فانھا بالظل اشبہ منھا بالصورۃ الخ (4/164)۔