نام رکھنے کا حکم

ہانیہ نام رکھنا کیساہے؟

فتوی نمبر :
64713
| تاریخ :
2023-05-22
معاشرت زندگی / بچوں کے اسلامی نام / نام رکھنے کا حکم

ہانیہ نام رکھنا کیساہے؟

میرا علماء حضرات سے سوال یہ ہے کہ :
میری بڑی بیٹی کا نام ہانیہ ہے اور وہ بہت چڑچڑی سی رہتی ہے، کیا یہ اس نام کا اثر ہے؟ اس نام کا مطلب بھی بتائیں،اور اگر کوئی دوسرا نام تجویز کر سکیں ، جس کا اسلامی مطلب اچھا ہو۔ شکریہ !

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

ہانیہ عربی زبان کا لفظ ہے،جس کے معنی "پرمسرت،خوش دلی اور خوشحال"کے آتے ہیں،اس اعتبار سے یہ نام رکھنا تو درست ہے،سائلہ کا اس نام کی وجہ سے بچی کو چڑچڑا محسوس کرنا درست نہیں،اسے چاہیئےکہ بچی کے رہن سہن اور اردگرد کے ماحول کو دیکھ کر معلوم کرے کہ بچی چڑچڑاپن کا شکار کیوں ہورہی ہے۔واللہ اعلم

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد ابو بکر سعید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 64713کی تصدیق کریں
1     1466
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات