نام رکھنے کا حکم

"زمل" نام رکھنا

فتوی نمبر :
64942
| تاریخ :
0000-00-00
معاشرت زندگی / بچوں کے اسلامی نام / نام رکھنے کا حکم

"زمل" نام رکھنا

بیٹی کا "زمل" نام رکھنا کیسا ہے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

"زمل"(راء مکسور اور میم ساکن کے ساتھ اس لفظ )کا معنی بوجھ ،سست اور کمزور کے آتے ہیں۔
اور "زمل" (راء مضموم اور میم پر زبر کے ساتھ اس لفظ) کے معنی بزدل اور کمینہ کے آتے ہیں۔
ان معانی کے اعتبار سے مذکور نام رکھنا درست نہیں ہے ، لہذا بچی کیلئےکوئی اچھے معنی والا دوسرا نام رکھاجائے ، تاہم ازواجِ مطہرات اور صحابیات کے ناموں میں سے کوئی نام منتخب کیاجائےتو زیادہ بہتر ہے -

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد ابو بکر سعید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 64942کی تصدیق کریں
0     2140
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات