احکام وراثت

وراثت کے مکانوں کے کرایوں کی بقدرِ حصصِ وراثت تقسیم

فتوی نمبر :
66031
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / ترکات / احکام وراثت

وراثت کے مکانوں کے کرایوں کی بقدرِ حصصِ وراثت تقسیم

میرے والدین وفات پاچکے ہیں , ان کی چھوڑی گئی املاک میں دو گھر ہیں جن کا کرایہ میرے دو بھائی وصول کرتے ہیں اور اپنے گھریلو اخراجات اس رقم سے پورے کرتے ہیں۔بھائی الحمداللہ جوان بچوں کے باپ بھی ہیں -
سوال یہ ہے کہ والدین کی وفات کے بعد ہم بہنیں جو کہ اپنے گھروں میں شوہر اور بچوں کے ساتھ رہتی ہیں , اس کرایہ کی رقم کی حقدار ہیں یا نہیں ؟ والدین کی کوئی بھی وصیت اس حوالےسے موجود نہیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائلہ کے والدین مرحومین نے اپنے ترکےمیں جو مکانات چھوڑے ہیں ،اس میں مرحومین کے بیٹوں کی طرح سائلہ اور اس کی بہنیں بھی اپنے شرعی حصوں کے بقدر حصہ دار ہیں، لہذا سائلہ اور اس کی بہنوں کیلئے اپنے بھائیوں سے مذکور مکانات میں اپنے شرعی حصوں ،یا اگر سائلہ اور اس کی بہنیں ان مکانات کو کرایہ پر دینے پر رضامند ہوں تو اپنے حصوں کے بقدر کرائے کے مطالبہ کا حق حاصل ہے ،سائلہ کے بھائیوں کا کرایہ کی پوری رقم پر قابض ہو کر بہنوں کو ان کا حصہ نہ دینا شرعاً ظلم اور غصب ہونے کی وجہ سے درست نہیں جس سے اجتناب لازم ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

فی مشکوۃ المصابیح : عن انس قال قال رسول اللہ ﷺ من قطع میراث وارثہ قطع اللہ میراثہ من الجنۃ یوم القیٰمۃ (266)-
و فی شرح المجلۃ : الاموال المشترکۃ شرکۃ الملک تقسم حاصلاتھا بین اصحابھا علیٰ قدر حصصھم (4/1)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد قاسم حسین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 66031کی تصدیق کریں
1     848
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 4
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(مرحومہ کے بالواسطہ و بلا واسطہ ورثاء =1 حقیقی بیٹا 1 سوتیلا بیٹا 2 حقیقی بیٹیاں 2 دو سوتیلی بیٹیاں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
Related Topics متعلقه موضوعات