احکام وراثت

نرینہ اولاد کی موجودگی میں بھائیوں کی وراثت کا مسئلہ

فتوی نمبر :
66494
| تاریخ :
2023-07-28
معاملات / ترکات / احکام وراثت

نرینہ اولاد کی موجودگی میں بھائیوں کی وراثت کا مسئلہ

السلام علیکم
میرا نام درخشاں منظور ہے ، یہ سوال میں اپنی ماں (نسیم منظور) کی طرف سے پوچھ رہی ہوں، میری ماں کے نام ایک مکان ہے، وہ بیمار رہتی ہیں, دل کی،شوگرکی،بی پی کی مریض ہیں، اُن کے 3 بھائی زندہ ہیں، شادی شدہ بچوں والے (باقی ایک بھائی اور ایک بہن کا انتقال ہوگیا) جن میں سے ایک سے نہیں ملتے کسی وجہ سے، ایک سے بہت کم آنا جانا ہے , جیسے سال دو سال میں ایک بار مشکل سے، اور آخری والے ایک مہینے میں ایک بارآتے ہیں، میری ماں بیوہ ہیں، اُنکی دو اولادیں ہیں ایک بیٹا(شارق منظور ، عمر 24 سال،کنوارہ)اور ایک بیٹی (یعنی میں ،درخشاں منظور ، عمر 22 سال، کنواری) اب میری ماں کے سب سے چھوٹے بھائی (باقی بار بار نہیں کہتے)اور اُن کے بچے (3 بیٹے،1بیٹی ،سب تیس سال سے زیادہ کے ہیں اور شادی شدہ ہیں)وہ کہتے ہیں کہ جب میری ماں کا انتقال ہوگا تو اُس کے بعد وہ میری ماں کے نام جو مکان ہے اُس کے حصے دار ہیں اور وہ اُنکو اس بات کی ٹینشن دے رہے ہیں , کہہ رہے ہیں کہ ایسا شریعت میں لکھا ہے , تو میری ماں اس بات کے بعد سے اور بھی زیادہ بیمار ہیں, اور یہ معلوم کرنا چاہتی ہیں کہ کیا ایسا ممکن ہے جو بھائی زندگی میں کبھی نہیں پوچھتے کہ کھانے کو ہے کہ نہیں، اگر کبھی عیدپر عیدی دیتے، تو پورے خاندان میں بتا کے دیتے ، وہ مرنے کے بعد اُس کے بچوں کو روڈپر بٹھادیں، یہ کہہ کر کہ ہم حصےدار ہیں، شریعت کے مطابق , کیا اسلام میں اس بات کی اجازت ہے کہ اپنی اولاد ہونے کے بعد بھی ایسے بھائی اور اُن کے بچے حقدار ہیں تو کیا ایسا ہے؟ رہنمائی فرما دیں کہ کیا کرنا چاہیئے ؟ کیونکہ میری ماں بیوہ ہے، اور اُن کے پاس تو اس کے علاوہ کچھ نہیں ہے،ہم بہت پریشان ہیں، وہ کہہ رہے ہیں کہ عدالت میں بھی لے کر جائیں گے، اور ہم پر کیس کریں گے، عدالت اُن کے حق میں فیصلہ دیگی، اور ہم لوگ تو غریب ہیں ہم تو وکیل کی فیس بھی نہیں دے سکتے، ہم کیا کریں؟ شکریہ

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں مذکور مکان اگر واقعۃً تنہا سائلہ کی والدہ کی ذاتی ملکیت ہو ، اس میں سائلہ کے ماموں کا کوئی حصہ شامل نہ ہو تو ایسی صورت میں مذکور ماموں اور اسکی اولاد کا سائلہ کی والدہ کو بلا وجہ تنگ کرنا اور وفات کے بعد اُنکے بچوں (سائلہ اور اسکے بھائی) کے خلاف عدالت میں کیس دائر کرنے کی دھمکی دینا شرعاً جائز نہیں، انہیں اپنے ناجائز مطالبہ اور غلط طرزِ عمل سے احتراز لازم ہے۔
جبکہ سائلہ کی والدہ کے انتقال کے وقت اگر سائلہ کا بھائی زندہ ہو تو ایسی صورت میں سائلہ کے ماموؤں کا ترکہ میں شرعاً کوئی حق نہ ہوگا اور نہ ہی عدالت میں جھوٹا مقدمہ کرنا شرعاً جائز ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی مرقاة المفاتیح : عن ابی حرة الرقاشی عن عمه قال قال رسول اللہﷺ الا لاتظلموا الا لایحل مال امرئ الا بطیب من نفس منه ، لایحل مال امرئ ای مسلم او ذمی الا بطیب نفس ای بامر او رضا منه۔الحدیث (4/ 149)-
و فی الدر المختار : لايجوز التصرف في مال غيره بلا إذنه و لا ولايته۔اھ (6/200)-
و فی السراجی فی المیراث : ھم اربعة اصناف ، جزء المیت و اصله و جزء ابیه و جزء جده ، الاقرب فالاقرب , یرجحون بقرب الدرجة اعنی اولاھم بالمیراث جزء المیت ای البنون ثم بنوھم و ان سفلوا (الی قوله) ثم جزء ابیه ای الاخوة۔اھ (ص:53)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
اسامہ ارشد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 66494کی تصدیق کریں
0     1057
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 4
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(مرحومہ کے بالواسطہ و بلا واسطہ ورثاء =1 حقیقی بیٹا 1 سوتیلا بیٹا 2 حقیقی بیٹیاں 2 دو سوتیلی بیٹیاں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
Related Topics متعلقه موضوعات