السلام علیکم
مہوین اور مہروش نام رکھنا کیسا ہے ؟
"مہ "کا معنی چاند کے آتے ہیں،اور "وین" کے معنی" رنگ اور سیاہ انگور " کے آتے ہیں،اس اعتبار سے یہ نام رکھنا درست ہے،جبکہ مہروش "راء پر ضمہ اور واؤ پرساکن "کے ساتھ یہ لفظ لغت میں نہیں ملا،اس لئے ان ناموں کے علاوہ صحابیات اور ازواجِ مطہرات کے ناموں میں سے کوئی نام منتخب کریں تو زیادہ بہتر ہے -