احکام وراثت

ٹیکس سے چھوٹ کی غرض سے بیوی کے نام کی ہوئی جائیداد میں وراثت کا حکم

فتوی نمبر :
66858
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / ترکات / احکام وراثت

ٹیکس سے چھوٹ کی غرض سے بیوی کے نام کی ہوئی جائیداد میں وراثت کا حکم

مفتی صاحب السلام وعلیکم !
میرے والدِمحترم کی 1992 میں وفات ہو چکی ہے،انہوں نے اپنی زندگی میں ایک10 مرلہ کا گھر بنوایا , جس کا 5 مرلہ انکے نام پر تھا، جبکہ 5 مرلہ میری والدہ ماجدہ کے نام پر ہوا , جو کہ ابھی حیات ہیں،والدِ محترم کی وفات کے بعد ہمارے ایک بھائی کی 2008 میں وفات ہوئی، تو جب انکی بیوہ اور بچوں کو وراثت تقسیم کی گئی تو تب ہمارے نانا جان نے کہا کہ ہمارے والد ِمحترم نے ٹیکس بچانے کیلئے پلاٹ کے حصے کر کے آدھا پلاٹ اپنی بیگم (ہماری والدہ) کے نام کروایا اور آدھا پلاٹ اپنے نام پر رکھا , تو چونکہ پلاٹ ٹیکس سے بچنے کے لئے نام کروایا گیا تھا، اس لئے یہ مکمل گھر وراثت میں شامل ہے،(یہاں یہ بتانا بھی ضروری ہے کہ گھر بنوانے کے دوران ہمارے نانا جان نے والدِمحترم کا وقتاًفوقتاً مالی تعاون بھی کیا) مگر ہمارے سب سے بڑے بھائی نے انکی اس بات سے اتفاق نہیں کیا، اور یوں بیوہ اور  بچوں کو 5 مرلہ مکان جو کہ والد مرحوم کے نام تھا اس سے حصہ ادا کردیا گیا ، اسکے کچھ عرصہ بعد نانا بھی وفات پاگئے، والدہ کے بقول والد صاحب نے یہ تذکرہ تو کیا تھا کہ میں نے آدھا پلاٹ یعنی 5 مرلہ کی رجسٹری آپ (والدہ)  کے نام کرادی ہے تاکہ رجسٹریشن ٹیکس کی بچت ہو جائے مگر پھر اپنی وفات تک صراحت کے ساتھ اسکی وضاحت نہیں کی کہ یہ صرف عارضی مصالحت کے تحت کیا تھا یا پھر مستقل طور انکو (والدہ) کو دے دیا تھا،اب ملکی مروجہ قوانین کے تحت تو  والدہ ماجدہ جو کہ حیات ہیں یہ 5 مرلہ مکان انہی کی ملکیت ہے اور انکی زندگی کے دوران میں انکے وفات پا جانے والے بچوں کا اس میں کوئی وارثتی حصہ نہیں بنتا، مگرآپ سے سوال یہ ہے کہ آیا شرعی اعتبار سے کیا یہ پورا مکان یعنی 10 مرلہ بشمول والدہ کے نام 5 مرلہ والد کی وراثت تصور کیا جائے گا یا آدھا مکان یعنی صرف 5 مرلہ جو والدِ مرحوم کے نام تھا وہ وارثین کا حق ہوگا؟جزاک اللہ خیراً

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ کوئی چیز فقط کسی کے نام کرا دینے سے شرعاً اسکی ملکیت نہیں بنتی،جب تک کہ اسے اس چیز پر باقاعدہ مالکانہ قبضہ نہ دیا جائے، لہٰذا مذکور دس مرلے مکان اگر والدِ مرحوم کی ذاتی ملکیت تھا،اس میں سائل کی والدہ کی کوئی شراکت نہ تھی تو ایسی صورت میں سائل کے والد ِمرحوم نے ٹیکس سے بچنے کیلئے پانچ مرلہ مکان اگر فقط اپنی بیوی کے نام کیا ، اسے اس پانچ مرلہ حصہ پر باقاعدہ مالکانہ قبضہ نہ دیا ہو , تو ایسی صورت میں شرعاً سائل کی والدہ مذکور پانچ مرلہ حصہ کی مالکہ نہ ہوگی،بلکہ یہ پورا مکان والدِ مرحوم کی وفات تک بدستور اسکی ملکیت رہا،جو کہ مرحوم کے تمام ورثاء میں حسبِ حصص شرعیہ تقسیم ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الهندية : و منها أن يكون الموهوب مقبوضا حتى لا يثبت الملك للموهوب له قبل القبض و أن يكون الموهوب مقسوما إذا كان مما يحتمل القسمة و أن يكون الموهوب متميزا عن غير الموهوب و لا يكون متصلا و لا مشغولا بغير الموهوب اھ (4/374)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
شہزاد ذوالفقار عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 66858کی تصدیق کریں
0     870
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 4
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(مرحومہ کے بالواسطہ و بلا واسطہ ورثاء =1 حقیقی بیٹا 1 سوتیلا بیٹا 2 حقیقی بیٹیاں 2 دو سوتیلی بیٹیاں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
Related Topics متعلقه موضوعات