السلام علیکم!
میں اپنی بیٹی کا نام انشراح رکھنا چاہ رہی ہوں،جو کہ قرآن پاک کی سورۃ کا نام ہے ، مجھے اس کے درست معنی بتا دیجئے اور یہ بھی کہ یہ نام رکھنا کیسا ہے؟
انشراح کا معنی"کشادہ ہونا"کے آتے ہیں،معنی کے اعتبار سے یہ نام رکھنا جاسکتاہے،تاہم ازواج مطہرات یا صحابیات کے ناموں میں سے کوئی نام منتخب کیا جائے ، تو یہ زیادہ بہترہے۔واللہ اعلم