احکام وراثت

ترکہ کی تقسیم

فتوی نمبر :
67586
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / ترکات / احکام وراثت

ترکہ کی تقسیم

ترکہ کی تقسیم کیسے کی جائے؟ایک خاتون کا حال ہی میں انتقال ہوا ہے، شوہر حیات ہیں، ایک بیٹا ہے ، چھ بیٹیاں ہیں ،۱یک بیٹی کی وفات کو ۱۰ سال ہو گئے ہیں ، ایک بیٹی غیر شادی شدہ ہے ،ایک بیٹی کو اپنی بہن کو دے دیا تھا،اور تین شادی شدہ ہِیں، وفات شدہ بیٹی سے ایک نواسی ہے، جس کو اس کے تایا پال رہے ہیں ، اور باپ نے دوسری شادی کرلی ہے ، جس بیٹی کو اپنی بہن کو دیا تھا اس کی شادی اور دیگر اخراجات بھی بہن یعنی خالہ نے ہی کئے ہیں ، غیر شادی شدہ بیٹی خود جاب کرتی ہے , شوہر صحت مند ہیں اور کوئی جاب نہیں کرتا ،ترکہ کی تقسیم کس طرح ہوگی ؟ ایصالِ ثواب کے لئے بھی کچھ حصہ مختص کیا جائے ، خاتون گورنمنٹ جاب کرتی تھی، اور ان کی پنشن کی رقم ابھی نہیں ملی، کیا وہ رقم بھی ترکہ کا حصہ ہو گی؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ ملازم کو ادارہ کی طرف سے ملنے والے مختلف فنڈز کا ترکہ میں شامل ہونے یا نہ ہونےکیلئے ضابطہ یہ ہے، کہ اگر ملازم اپنی زندگی میں اس فنڈز کا مالک یا مستحق بنا تھا تو اس کی وفات کے بعد وہ فنڈز باقی ترکہ کے ساتھ شامل ہوکر اس کے تمام ورثاء کے درمیان حسبِ حصصِ شرعیہ تقسیم ہوگا ،اور اگر ملازم زندگی میں اس کا مستحق نہیں بنا تھا ،تو یہ رقم ترکہ شمار نہ ہوگی ،بلکہ ادارہ جس کے نام جاری کرے گا شرعاً وہی اس کا مالک شمار ہوگا -
لہٰذا صورتِ مسئولہ میں مذکور ادارہ سے ملنے والے پنشن میں مذکور بالا تفصیل کے مطابق عمل کیا جائے گا ۔
جبکہ مذکور مرحومہ خاتون کی جو بیٹی اس کی زندگی میں وفات پا گئی ہے ،اس کو یا اس کی اولاد کو ترکہ میں سے کچھ نہیں ملے گا،البتہ اگر ورثاء اس کی اولاد کو اپنی مرضی سے کچھ دینا چاہیں ،تو اس کا انہیں اختیار حاصل ہے ،مگر ایسا کرنا ان پر لازم نہیں ۔
اس کے واضح ہوکہ مرحومہ خاتون کے ورثاء یہی ہوں ،اور والدین کا انتقال مرحومہ سے پہلے ہوچکا ہو تو مرحومہ کا ترکہ اصولِ میراث کے مطابق اس کے موجود ورثاء میں اس طرح تقسیم ہوگا کہ مرحومہ نے بوقتِ انتقال جو کچھ منقولہ و غیر منقولہ مال و جائیداد ، سونا، چاندی، زیورات، نقدر قم اور ہر قسم کا چھوٹا بڑا گھر یلو ساز و سامان اپنی ملکیت میں چھوڑا ہے ، اس میں سے سب سے پہلے مرحومہ کے کفن دفن کے متوسط مصارف ادا کریں، اس کے بعد دیکھیں کہ اگر مرحومہ کے ذمہ کچھ قرض واجب الادا ہو تو وہ ادا کریں، اس کے بعد دیکھیں کہ اگر مرحومہ نے کوئی جائز وصیت کی ہو تو بقیہ مال کے ایک تہائی (1/3) کی حد تک اس پر عمل کرکےاس کے بعد جو کچھ بچ جائے اس کے کل(28)حصے بنائے جائیں جن میں سے مرحومہ کے شوہر کو (7) حصے ، بیٹے کو (6) حصےاور ہر بیٹی کو (3)حصے،اور ہر بہن کوایک (1)حصہ دیا جائے-

مأخَذُ الفَتوی

قال اللہ تعالی : لِلرِّجَالِ نَصِيبٌ مِمَّا تَرَكَ الْوَالِدَانِ وَ الْأَقْرَبُونَ وَ لِلنِّسَاءِ نَصِيبٌ مِمَّا تَرَكَ الْوَالِدَانِ وَ الْأَقْرَبُونَ مِمَّا قَلَّ مِنْهُ أَوْ كَثُرَ نَصِيبًا مَفْرُوضًا (النساء /7)۔
و فی بدائع الصنائع : لأن الإرث إنما يجري في المتروك من ملك أو حق للمورث على ما قال «- عليه الصلاة والسلام - من ترك مالا أو حقا فهو لورثته»(7/57)۔
و فی رد المختار : و من حيث إن المدرس لو مات أو عزل في أثناء السنة قبل مجيء الغلة و ظهورها من الأرض ، يعطى بقدر ما باشر ، و يصير ميراثا عنه كالأجير إذا مات في أثناء المدة ، و لو كانت صلة محضة لم يعط شيئا لأن الصلة لا تملك قبل القبض بل تسقط بالموت قبله ، اھ (4/432)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حشمت علی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 67586کی تصدیق کریں
0     521
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 4
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(مرحومہ کے بالواسطہ و بلا واسطہ ورثاء =1 حقیقی بیٹا 1 سوتیلا بیٹا 2 حقیقی بیٹیاں 2 دو سوتیلی بیٹیاں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
Related Topics متعلقه موضوعات