احکام وراثت

باپ شریک چچا کے وارث ہونے کی صورت

فتوی نمبر :
67738
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / ترکات / احکام وراثت

باپ شریک چچا کے وارث ہونے کی صورت

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
مرحوم کی ایک بیٹی ہےاور ایک زوجہ، نرینہ اولاد نہیں ہے، تو کیا نصف بیٹی کو ملے گااور ربع زوجہ کو ؟ کیا اس میں چچا بھی شریک ہوگا جبکہ وہ سگا چچا نہیں ہے، وہ بھی حصہ مانگ رہا ہے، مکمل و مدلل وضاحت فرما دیں! شکریہ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں اگرمرحوم کے والدین پہلے ہی انتقال کر چکے ہوں اور مرحوم کے حقیقی بھائی یا ان کی نرینہ اولاد ، یا باپ شریک بھائی یا اس کی نرینہ ا ولاد نہ ہو ، اسی طرح حقیقی چچا یا اُنکی نرینہ اولاد نہ ہو ، بلکہ صرف مذکور چچا موجود ہو اور یہ چچا علاتی (باپ شریک) ہو تو ایسی صورت میں اسکو بھی مرحوم کے ترکہ میں سے حصہ ملے گا ، جس کا طریقہ کار بوقتِ ضرورت ورثاءکی تفصیل ذکر کرکے معلوم کیا جا سکتا ہے،تاہم اگر سوال کی نوعیت مختلف ہو تو اس کی مکمل تفصیل لکھ کر سوال دوبارہ ارسال کر‎دیں، ان شاء اللہ غور و فکر کے بعد حکمِ شرعی سے آگاہ کر دیا جائے گا۔

مأخَذُ الفَتوی

في السراجي : أما العصبة بنفسه فکل ذکر لاتدخل في نسبته الى الميت انثىٰ و هم اربعة اصناف ، جزء الميت و اصله و جزء ابيه و جزء جده الاقرب فالاقرب ، یرجحون بقرب الدرجة عنى أولٰھم بالميراث ، (الی قوله) ثم جزء جده ای الاعمام (الی قوله) و كذلك الحكم في اعمام ثم فی اعمام ابیه ثم فی اعمام جده ۔اھ (ص:14)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
اسامہ ارشد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 67738کی تصدیق کریں
2     801
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 4
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(مرحومہ کے بالواسطہ و بلا واسطہ ورثاء =1 حقیقی بیٹا 1 سوتیلا بیٹا 2 حقیقی بیٹیاں 2 دو سوتیلی بیٹیاں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
Related Topics متعلقه موضوعات