نام رکھنے کا حکم

محمد،ایزل اور زمل نام رکھنا کیساہے

فتوی نمبر :
67918
| تاریخ :
2023-09-24
معاشرت زندگی / بچوں کے اسلامی نام / نام رکھنے کا حکم

محمد،ایزل اور زمل نام رکھنا کیساہے

السلام علیکم
کیا ہم اپنے بیٹےکا نام صرف( محمد )رکھ سکتے ہیں ؟میں اپنے بیٹےکا نام( محمد )رکھنا چاہتا ہوں ,آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے نام کی نسبت سے , مجھے یہ نام بہت پسند ہے-
اور بیٹی کا نام( ایزل فاطمہ )یا( زمل فاطمہ ) رکھنا چاہتا ہوں مہربانی فرما کر راہنمائی فرمائیں

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

جی ہاں سائل اپنے بیٹے کا نام اگر صرف"محمد"رکھنا چاہے تو شرعاً اس میں کوئی حرج نہیں،بلکہ مستحسن عمل ہے۔
البتہ بیٹی کیلئے سائل نے جو نام منتخب کیے ہیں وہ درست نہیں،جن کی تفصیل ذیل میں درج ہے۔
"زمل"راء مکسور اور میم ساکن کے ساتھ اس لفظ کا معنی بوچھ ،سست اور کمزور کے آتے ہیں۔
اور "زمل"راء مضموم اور میم پر زبر کے ساتھ اس لفظ کے معنی بزدل اور کمینہ کے آتے ہیں۔
ان معانی کے اعتبار سے مذکور نام رکھنا درست نہیں ہے ،بلکہ صرف "فاطمہ"نام رکھ لیں تو یہ بھی کافی ہے ، جو کہ نبی ﷺ کی سب سے لاڈلی صاحبزادی کا نام ہے۔
جبکہ "اِیزِل" (الف اور زاء کے نیچے زیر کے ساتھ) کے معنی ہے: "تصویر بنانے میں استعمال ہونے والی لکڑی"، معنی کے اعتبار سے یہ نام مناسب نہیں ہے، بلکہ اس جگہ کوئی اور بامعنی نام رکھنا چاہیۓ۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد ابو بکر سعید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 67918کی تصدیق کریں
0     1491
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات