کیا سبحان اللہ کا نام ہے؟
میرے ایک دوست کا نام سبحان ہے جبکہ میرے دوسرے دوست کا نام عبدالسبحان ہے تو کیا انہیں ان کے متعلقہ ناموں سے پکارنا درست ہے؟
واضح ہوکہ "سبحان"کا معنی کسی کو تمام عیوب،نقائص،کمیوں اور کوتاہیوں سے پاک ٹہرانا یا بتانا ہے،جوکہ اللہ تعالی کے لائق شان ہے کسی اور کو اس نام سے پکارنا درست نہیں،لہذا سبحان یا محمد سبحان نام رکھنا درست نہیں،البتہ عبدالسبحان نام رکھ سکتے ہیں،لین اس سے بھی احتراز کیا جائے تو زیادہ بہترہے،بلکہ اس کے بجائےبہتر ہے کہ انبیاء کرام،صحابہ عظام کے ناموں میں سے کوئی نام منتخب کیا جائے یا کوئی دوسرا اچھے معنی والا نام رکھیں۔