والدین کے حقوق

نافرمان بیوی اور اولاد کا حکم

فتوی نمبر :
68220
| تاریخ :
0000-00-00
معاشرت زندگی / حقوق و فرائض / والدین کے حقوق

نافرمان بیوی اور اولاد کا حکم

السلام علیکم ! میری شادی کو 33 سال ہوگئے ہیں ، میرے چار بیٹے بھی ہیں ، مگر تقریباً 10 سال سے ہم نے کچھ نہیں کیا ، بلکہ الگ سوتے ہیں ،بیوی راضی نہیں ہوتی میرے سب سے چھوٹے بیٹے جس کی عمر 20/21 سال ہے ، اس کے ساتھ سوتی ہے ، کیا اسلام اس کی اجازت دیتا ہے ،کئی بار منع کیا مگر نہیں مانتی ، جھگڑوں کی اتنی عادت ہوگئی ہے کہ روز ہی ہوتے ہیں،بیوی کی زبان دراندازی ختم نہیں ہوتی،بلا وجہ کی باتوں پر شروع ہوجاتی ہے اور ہر بات پر روکنا ٹوکنا جیسے اس کے علاوہ دنیا میں کسی کو رہنا نہیں آتا ہے، اس کی میں ختم نہیں ہوتی ، میں مختلف اوقات میں دو طلاقیں دے چکا ہوں،اس کی ایسی ہی حرکتوں سے تنگ آ کر میں نے 2021ء میں دوسری شادی بھی کی تھی ،مگر گھر کو دیکھ کر اور اپنے بچوں کے خوشی کی خاطراور اس کے وعدہ کرنے پر کہ آئندہ ایسی باتیں نہیں کرےگی اس کے رونے دھونے کے ڈرامے کی وجہ سے اس کے کہنے پر میں نے اس کو طلاق دی تھی ،(وہ شادی صرف حلالہ کے لئے تھی) اب گذشتہ کئی روز سے پھر لڑائی ہورہی ہے،میری اولاد بھی بہت بدتمیز ہوگئی ہے ، کچھ نہیں سنتی اور ہر بات کا جواب بدتمیزی سے دیتی ہیں، کیونکہ میں دو سالوں سے بے روزگار ہوں، تو ان کی نظر میں اب بے کا ر پرزہ ہوگیا ہوں ، اس لئے اب یہ مجھے بوجھ سمجھتے ہیں (میں سول انجئینر تھا مگر اب جاب نہیں ہے میرے پاس)ان حالات میں مجھے کیا کرنا چاہیئے ،بہت برداشت کیا مگر اب نہیں ہوتا،میری بیوی کو غیر مردوں سے بات کرنے کا بہت شوق ہے ، ہر چیز میں خود جان بوجھ کر گھستی ہے ، پھر کہتی ہے کہ سارے کام خود کرنی پڑتی ہے ،بیٹے کی شادی کچھ دن بعد مگرحرام ہے اس نے مجھے کسی چیز میں شامل کیا ہو،بہت گندی الفاظ مجھے کہتی ہے کہ میں لکھ بھی نہیں سکتا،میرااللہ جانتا ہے میں اپنی حالات کی وجہ سے بہت پریشان رہتا ہوں اور زیادہ تر خاموش ہی رہتا ہوں ، مگر جب حد سے گذرتی ہے تو بولتا ہوں جس پر بچے میرے پیچھے لگ جاتی ہیں،اب تو حالات ایسے ہیں کہ خودکشی کا دل کرتا ہے زندگی سے تنگ آگیا ہوں، حضرت میں حرام موت نہیں مرنا چاہتا بس ہر نماز میں یہ دعا کرتا ہوں کہ یا تو میرے حالات ٹھیک ہوجائے یا پھر موت آجائے ، تاکہ اس عورت سے جان چھوٹ جائے،اس عمر میں طلاق بھی نہیں دینا چاہتاکہ دنیا میں ذلیل و خوار ہوگی ،ماں باپ نہیں ہیں ،بہن،بھائی برداشت نہیں کرینگےاس کو، بچے بھی نہیں چاہتے کہ میں ان کے کسی کام یا زندگی میں دخل اندازی کروں ،میں یہ گھر چھوڑ کر کہی بھی چلاجاؤں ، مگر اللہ سے ڈرتا ہوں کہ کہی اولاد کے ساتھ زیادتی نہ کرجاؤں ،بیٹے بھی ہیں، میں بھی باسٹھ، ترینسٹھ کا ہوں، کیا کروں سمجھ میں نہیں آ رہا ،ضد اتنی ہےکہ میں نے آج تیسرا دن کچھ نہیں کھایا بس موت کا انتظار کر رہا ہوں ،نمازجلدی پڑھتی ہے، قرآن پڑھتے باتیں کرتی رہتی ہے، برائے مہربانی قرآن و حدیث کی روشنی میں رہنمائی فرمائیں کہ ان حالات میں کیا کروں؟ جس سے اللہ بھی راضی رہے ، عاقبت بھی خراب نہ ہو اور اولادکے حقوق بھی پورے ہوں۔(والسلام)

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں ذکر کردہ بیان اگر واقعۃً درست اور مبنی بر حقیقت ہو اس میں کسی قسم کی غلط بیانی سے کام نہ لیا گیاہو ، تو سائل کی بیوی کا بلاکسی عذر سائل کے حقوق اور ادب واحترام میں کوتاہی سے کام لینا ، اسی طرح سائل کی اولاد کا سائل سے بدتمیزی کا رویہ اختیار کرنا شرعاً ناجائز عمل ہے ،جس کی وجہ سے وہ سب گناہگار ہورہے ہیں ، ان پر لازم ہے کہ اپنے مذکور طرزِ عمل پر بصدقِ دل توبہ و استعفار کرکے آئندہ کے لئے سائل کی بے احترامی اور دل آزاری سے اجتناب کریں ۔
جبکہ سائل کا بیو ی بچوں کے رویہ کی وجہ سے خودکشی جیسے حرام عمل کے خیالات دل میں لانا قطعاً درست نہیں ، بلکہ سائل کو چاہیئے کہ حکمت و بصیرت کے ساتھ مناسب انداز میں بیوی بچوں کو سمجھانے اور اس کے ساتھ ساتھ ان کے لئے اللہ تبارک وتعالیٰ سے دعاؤوں کا اہتمام کرے، انشاءاللہ امید ہے کہ وہ اپنے مذکور طرزِ عمل سے باز آ کر راہِ راست پر آجائیں۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی مشكاة المصابيح: وعن أبي هريرة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «إذا دعا الرجل امرأته إلى فراشه فأبت فبات غضبان لعنتها الملائكة حتى تصبح۔متفق عليه. وفي رواية لهما قال: «والذي نفسي بيده ما من رجل يدعو امرأته إلى فراشه فتأبى عليه إلا كان الذي في السماء ساخطًا عليها حتى يرضى عنها. (280 )۔
وعن طلق بن علي قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «إذا الرجل دعا زوجته لحاجته فلتأته وإن كانت على التنور. رواه الترمذي۔ (281)۔
وفی مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح: عن أبي هريرة رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "من تردى من جبل فقتل نفسه ; فهو في نار جهنم يتردى فيها خالدا مخلدا فيها أبدا، ومن تحسى سما فقتل نفسه ; فسمه في يده يتحساه في نار جهنم خالدا مخلدا فيها أبدا، ومن قتل نفسه بحديدة، فحديدته في يده يتوجأ بها في بطنه في نار جهنم خالدا مخلدا فيها أبدا» ". متفق عليه.
قال الطيبي رحمه الله: والظاهر أن المراد من هؤلاء الذين فعلوا ذلك مستحلين له وإن أريد منه العموم، فالمراد من الخلود والتأبيد المكث الطويل المشترك بين دوام الانقطاع له، واستمرار مديد ينقطع بعد حين بعيد لاستعمالهما في المعنيين، فيقال: وقف وقفا مخلدا مخلدا مؤبدا، وأدخل فلان حبس الأبد، والاشتراك والمجاز خلاف الأصل فيجب جعلهما للقدر المشترك بينهما للتوفيق بينه وبين ما ذكرنا من الدلائل." (2262/6)واللہ اعلم

واللہ تعالی اعلم بالصواب
میر اٖفضل اکبر عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 68220کی تصدیق کریں
0     1476
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • والدین کا ذاتی رنجش کی وجہ سے اولاد کو رشتہ داروں سے قطع تعلق کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   والدین کے حقوق 0
  • والدین کا اولاد کے حق میں بددعاکرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   والدین کے حقوق 0
  • والدین کی خدمت کس کی ذمے داری ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   والدین کے حقوق 0
  • والدہ کو" حجِ کعبہ "کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   والدین کے حقوق 0
  • داڑھی رکھنے پر والدہ کی نافرمانی ہوتی ہے

    یونیکوڈ   اسکین   والدین کے حقوق 0
  • بیٹے کے نافرمانی کی وجہ سے سسر بہو سے زیورات واپس لے سکتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   والدین کے حقوق 0
  • نافرمان بیوی اور اولاد کا حکم

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • تبلیغی جماعت میں جانے کیلئے ملازمت سے استعفیٰ دینا

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • نافرمان اولاد کو عاق کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • والدین کے ساتھ سخت رویہ رکھنا

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • معمر والد کی دوسری شادی اور نان و نفقہ سے متعلق

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • اسلام میں خدمتِ والدین کا مقام

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • کیا بچوں کی شادی میں دادا دادی کی مرضی کا خیال رکھنا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • بیٹوں کی موجودگی میں شادی شدہ بیٹی پر والدین کی خدمت کا حکم

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • والدہ کی وفات کے بعد ان کی مرضی کے خلاف پسند کی شادی کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • والدہ کی خدمت بیٹوں اور بیٹیوں میں سے کس کے ذمہ ہے؟

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • کاروبار اور حصولِ تعلیم کے لیے والدین سے الگ ہونا

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • کیا والد اپنی بالغ اولاد کو کسی سے تحفہ وغیرہ لینےسے منع کرسکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 1
  • بیٹے کا والد سے جدا ہونا

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • والد کے گناہوں کی وجہ سے ان سے بات نہ کرنا

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • Ruling of behavior with fathers wife after father is passed away

    یونیکوڈ   انگلش   والدین کے حقوق 0
  • بیٹے کا والدہ کو باہر ملک اپنے ساتھ نہ رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • گھریلو جھگڑوں کی وجہ سے بیٹےکے لئے ماں سے الگ ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • والدین کے برا بھلا کہنے پر بیوی کا الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • دین کی خدمت کی خاطر جاب چھوڑنا،جبکہ والدین جاب چھوڑنے سے منع کر رہے ہوں

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
Related Topics متعلقه موضوعات