والدین کے حقوق

والدین کے ساتھ سخت رویہ رکھنا

فتوی نمبر :
35249
| تاریخ :
2020-10-26
معاشرت زندگی / حقوق و فرائض / والدین کے حقوق

والدین کے ساتھ سخت رویہ رکھنا

السلام علیکم!میں امریکہ میں رہتاہوں،لیکن پیدائش کراچی کی ہے،سوال یہ ہے کہ میرے والدین میرے ساتھ بہت زیادتی کرتے ہیں،ہرچیزمیں تنگ کرتے ہیں،تو میرارویہ ان لوگوں کے ساتھ بہت زیادہ خراب ہے ،تو ایساکرنے کے بارے میں شریعت کا کیا حکم ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ والدین بیجاطور پراپنی اولاد کو تنگ نہیں کرتی ،بلکہ وہ اپنی اولاد کی بہترین تربیت اور پرورش کی خاطربسااوقات غیرضروری اور غیراخلاقی امورپر روک ٹو ک کرتی ہے تاکہ بچوں کا مستقبل خراب نہ ہو،اور اسی میں اولاد کی بھی بھلائی ہوتی ہے۔اور ایسے امورمیں والدین کی اطاعت کرنا شرعابھی لازم ہے ۔تاہم اگروالدین واقعی زیادتی کرتے ہوں توان کوخودیاکسی کے ذریعہ ادب سے سمجھادیناچاہئے،اس کے باوجود بھی اگروہ اپنے طرزعمل سے بانہ آئیں،توبھی والدین سے بدظن ہوکر ان کے ساتھ بدتمیزی سے پیش آنااور ان کی دل آزاری کرنا درست نہیں بلکہ صبراور درگزرسے کام لیناچاہئے،اور والدین کے لئےدعاکرناچاہئے کیونکہ والدین کے ساتھ بدسلوکی کرنے والےکے بارےمیں احادیث مبارکہ میں سخت وعیدیں وارد ہوئی ہیں۔اس لئے سائل کوچاہئے کہ وہ اپنے والدین کے ساتھ رویہ خراب کرنے اور ان سے بدظن ہونے کے بجائےان کی باتوں پر دیہان دیاکرے ، اور جن غیرضروری امورسے وہ منع کرتے ہیں ان سے بچنے کی کوشش کریں، اور اسی میں سائل کے لئے بہتری ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

وفی مشکوۃ المصابیح: وعن ابن عباس قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم من أصبح مطيعا لله في والديه أصبح له بابان مفتوحان من الجنة وإن كان واحدا فواحدا . ومن أمسى عاصيا لله في والديه أصبح له بابان مفتوحان من النار وإن كان واحدا فواحدا قال رجل وإن ظلماه ؟ قال وإن ظلماه وإن ظلماه وإن ظلماه (ج1ص530)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
شفیع اللہ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 35249کی تصدیق کریں
0     1120
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • والدین کا ذاتی رنجش کی وجہ سے اولاد کو رشتہ داروں سے قطع تعلق کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   والدین کے حقوق 0
  • والدین کا اولاد کے حق میں بددعاکرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   والدین کے حقوق 0
  • والدین کی خدمت کس کی ذمے داری ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   والدین کے حقوق 0
  • والدہ کو" حجِ کعبہ "کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   والدین کے حقوق 0
  • داڑھی رکھنے پر والدہ کی نافرمانی ہوتی ہے

    یونیکوڈ   اسکین   والدین کے حقوق 0
  • بیٹے کے نافرمانی کی وجہ سے سسر بہو سے زیورات واپس لے سکتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   والدین کے حقوق 0
  • نافرمان بیوی اور اولاد کا حکم

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • تبلیغی جماعت میں جانے کیلئے ملازمت سے استعفیٰ دینا

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • نافرمان اولاد کو عاق کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • والدین کے ساتھ سخت رویہ رکھنا

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • معمر والد کی دوسری شادی اور نان و نفقہ سے متعلق

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • اسلام میں خدمتِ والدین کا مقام

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • کیا بچوں کی شادی میں دادا دادی کی مرضی کا خیال رکھنا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • بیٹوں کی موجودگی میں شادی شدہ بیٹی پر والدین کی خدمت کا حکم

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • والدہ کی وفات کے بعد ان کی مرضی کے خلاف پسند کی شادی کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • والدہ کی خدمت بیٹوں اور بیٹیوں میں سے کس کے ذمہ ہے؟

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • کاروبار اور حصولِ تعلیم کے لیے والدین سے الگ ہونا

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • کیا والد اپنی بالغ اولاد کو کسی سے تحفہ وغیرہ لینےسے منع کرسکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 1
  • بیٹے کا والد سے جدا ہونا

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • والد کے گناہوں کی وجہ سے ان سے بات نہ کرنا

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • Ruling of behavior with fathers wife after father is passed away

    یونیکوڈ   انگلش   والدین کے حقوق 0
  • بیٹے کا والدہ کو باہر ملک اپنے ساتھ نہ رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • گھریلو جھگڑوں کی وجہ سے بیٹےکے لئے ماں سے الگ ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • والدین کے برا بھلا کہنے پر بیوی کا الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • دین کی خدمت کی خاطر جاب چھوڑنا،جبکہ والدین جاب چھوڑنے سے منع کر رہے ہوں

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
Related Topics متعلقه موضوعات