والدین کے حقوق

گھریلو جھگڑوں کی وجہ سے بیٹےکے لئے ماں سے الگ ہونے کا حکم

فتوی نمبر :
66780
| تاریخ :
0000-00-00
معاشرت زندگی / حقوق و فرائض / والدین کے حقوق

گھریلو جھگڑوں کی وجہ سے بیٹےکے لئے ماں سے الگ ہونے کا حکم

ترجمہ: السلام علیکم میرا نام حماد ہے، میری بیوی اور میری ماں کے درمیان بہت مسئلے ہیں،ان کی آپس میں نہیں بنتی ، بہت کوششیں اور وقت گزرنے کے بعد یہ لگتا ہے کہ اسے الگ کردو ،الگ اس طرح کہ گھر تقسیم کردوں،اور اس میں زیادہ غلطیاں اور مسئلے امی کی طرف سے ہیں جو میں نے بھی دیکھا ہے، بیگم کیطرف سے بھی ہیں لیکن اکثر و بیشتر امی کی طرف سے باتیں ایسی ہوتی ہیں جو مجھے خود بھی اچھی نہیں لگتی جاتی ہے اور ساتھ رہ کر میرا دل بھی خراب ہوجاتا ہے ماں کی طرف سے ،لیکن جو بھی ہے وہ ماں ہے مجھے کیا،اس صورتِ حال میں بیوی کو الگ کرسکتا ہوں،کہ اپنے والدین کے حقوق بھی ادا کروں ،آنا جاناہو،بچوں کا اور میرا بھی،ان حالات میں خدا مجھ سے کیسے راضی ہوگا؟ سوال یہ ہے کہ بیوی کے حقوق بھی ہیں اور ماں کے بھی،شرعیت کیا کہتی ہے اس کی وضاحت کردیں ،میں نے استخارہ بھی کیا ہے میں الگ ہونے پر مطمئن ہوں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں ذکر کردہ تفصیل کے مطابق اگر ایک ساتھ گھر میں رہنے کی وجہ سے سائل کی والدہ اور بیوی کے درمیان اختلافات اور لڑائی جھگڑے کا سلسلہ جاری رہتا ہو جس کی وجہ سے گھریلو ماحول اور سکون متاثر ہورہاہو، تو سائل کےلئے بیوی کو الگ رہائش کا انتظام کرنا بلاشبہ جائز اور درست ہے ،تاہم علیحدہ ہونے کے باوجود سائل کے ذمہ والدہ کی خدمت ،دیکھ بال اور ان کی ضروریات کا خیال رکھنا لازم اور ضروری ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

کما قال اللہ تعالی: وَ قَضٰى رَبُّكَ اَلَّا تَعْبُدُوْۤا اِلَّاۤ اِیَّاهُ وَ بِالْوَالِدَیْنِ اِحْسَانًاؕ-اِمَّا یَبْلُغَنَّ عِنْدَكَ الْكِبَرَ اَحَدُهُمَاۤ اَوْ كِلٰهُمَا فَلَا تَقُلْ لَّهُمَاۤ اُفٍّ وَّ لَا تَنْهَرْهُمَا وَ قُلْ لَّهُمَا قَوْلًا كَرِیْمًا۔(بنی اسرائیل 23)۔
وفی الفتاوی الھندیۃ: "تجب السكنى لها عليه في بيت خال عن أهله وأهلها إلا أن تختار ذلك" (1/556)۔
وفی الدر المختار و رد المحتار:"إن أمكنه أن يجعل لها بيتا على حدة في داره ليس لها غير ذلك".(3/601)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
میر اٖفضل اکبر عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 66780کی تصدیق کریں
0     1189
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • والدین کا ذاتی رنجش کی وجہ سے اولاد کو رشتہ داروں سے قطع تعلق کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   والدین کے حقوق 0
  • والدین کا اولاد کے حق میں بددعاکرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   والدین کے حقوق 0
  • والدین کی خدمت کس کی ذمے داری ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   والدین کے حقوق 0
  • والدہ کو" حجِ کعبہ "کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   والدین کے حقوق 0
  • داڑھی رکھنے پر والدہ کی نافرمانی ہوتی ہے

    یونیکوڈ   اسکین   والدین کے حقوق 0
  • بیٹے کے نافرمانی کی وجہ سے سسر بہو سے زیورات واپس لے سکتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   والدین کے حقوق 0
  • نافرمان بیوی اور اولاد کا حکم

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • تبلیغی جماعت میں جانے کیلئے ملازمت سے استعفیٰ دینا

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • نافرمان اولاد کو عاق کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • والدین کے ساتھ سخت رویہ رکھنا

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • معمر والد کی دوسری شادی اور نان و نفقہ سے متعلق

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • اسلام میں خدمتِ والدین کا مقام

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • کیا بچوں کی شادی میں دادا دادی کی مرضی کا خیال رکھنا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • بیٹوں کی موجودگی میں شادی شدہ بیٹی پر والدین کی خدمت کا حکم

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • والدہ کی وفات کے بعد ان کی مرضی کے خلاف پسند کی شادی کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • والدہ کی خدمت بیٹوں اور بیٹیوں میں سے کس کے ذمہ ہے؟

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • کاروبار اور حصولِ تعلیم کے لیے والدین سے الگ ہونا

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • کیا والد اپنی بالغ اولاد کو کسی سے تحفہ وغیرہ لینےسے منع کرسکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 1
  • بیٹے کا والد سے جدا ہونا

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • والد کے گناہوں کی وجہ سے ان سے بات نہ کرنا

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • Ruling of behavior with fathers wife after father is passed away

    یونیکوڈ   انگلش   والدین کے حقوق 0
  • بیٹے کا والدہ کو باہر ملک اپنے ساتھ نہ رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • گھریلو جھگڑوں کی وجہ سے بیٹےکے لئے ماں سے الگ ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • والدین کے برا بھلا کہنے پر بیوی کا الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • دین کی خدمت کی خاطر جاب چھوڑنا،جبکہ والدین جاب چھوڑنے سے منع کر رہے ہوں

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
Related Topics متعلقه موضوعات