نام رکھنے کا حکم

"عشال فاطمہ" نام رکھنا

فتوی نمبر :
68564
| تاریخ :
2023-10-17
معاشرت زندگی / بچوں کے اسلامی نام / نام رکھنے کا حکم

"عشال فاطمہ" نام رکھنا

میری بیٹی کا نام عشال فاطمہ ہے کیا یہ نام رکھنا درست ہے اور اس نام کے معنی کیا ہیں ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

عشال(عین پر زبر اور شین پر تشدید کے ساتھ ) اور اسی سے "عاشل " ہے،جس کے معنی "درست اندازہ لگانے والا"کے آتے ہیں۔
یہ مردوں کی صفت ہے،لہذا اگر لڑکی کے لئے استعمال کرنا ہو ، تو عاشلہ ہوگا،یہ نام لڑکی کیلئے رکھا جاسکتاہے ، تاہم سائل اس نام کے بجائے کوئی دوسرا اچھے معنی والا یا ازواجِ مطہرات و صحابیات کے ناموں میں سے کوئی نام بچی کیلئے منتخب کرے یا صرف فاطمہ نام رکھ لے ، تو وہ زیادہ بہترہے۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد ابو بکر سعید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 68564کی تصدیق کریں
0     1795
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات