احکام وراثت

اگر ورثاء میں بیوہ دو بیٹے اور چھ بیٹیاں ہوں تو ان میں میراث کیسے تقیسم ہوگی؟

فتوی نمبر :
68611
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / ترکات / احکام وراثت

اگر ورثاء میں بیوہ دو بیٹے اور چھ بیٹیاں ہوں تو ان میں میراث کیسے تقیسم ہوگی؟

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ !جناب مجھے ترکے کے بارے میں فتوی معلوم کرنا ہے ،میرے مرحوم شوہر کا ایک مکان ہے،میرے مرحوم شوہر جن کا انتقال (1997 )میں ہو گیا تھا،میرے مرحوم شوہر کی پہلی بیوی سے چار بیٹیاں اور دو بیٹے ہیں،میرا جب نکاح ہوا میری ایک بیٹی تھی، اور پھر نکاح کے بعد دو بیٹیاں اور پیدا ہوئیں ،محترم قرآن و سنت کی روشنی میں آپ ترکہ کا بتائیں، کہ ہم کس طرح ترکہ تقسیم کریں، اور کس کس کو کتنا حصہ ملے گا، جزاک اللہ خیراً۔
نوٹ : مرحوم کی پہلی بیوی کا انتقال ان کی زندگی میں ہی ہوگیا تھا ،اور مرحوم کے والدین بھی پہلے وفات پا چکے تھے ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں سائلہ کی جو بیٹی سائلہ کے پہلے شوہر سے پیدا ہوئی ہے ،اس کو سائلہ کے مذکور مرحوم شوہر کے ترکہ میں سے شرعاً حصہ نہیں ملے گا،البتہ جو دو بیٹیاں مرحوم شوہر سے پیدا ہوئی ہیں ،ان کو بقیہ ورثاء کی طرح ان کا شرعی حصہ ملے گا ۔
اس کے واضح ہوکہ سائلہ کے مرحوم شوہر کا ترکہ اصول میراث کے مطابق اس کے موجود ورثاء میں اس طرح تقسیم ہوگا کہ مرحوم نے بوقت انتقال جو کچھ منقولہ و غیر منقولہ مال و جائیداد ، سونا، چاندی، زیورات، نقدر قم اور ہر قسم کا چھوٹا بڑا گھر یلو ساز و سامان اپنی ملکت میں چھوڑا ہے ، اس میں سے سب سے پہلے مرحوم کے کفن دفن کے متوسط مصارف ادا کریں، اس کے بعد دیکھیں کہ اگر مرحوم کے ذمہ کچھ قرض واجب الادا ہویا بیوہ کا حق مہر ادا نہ کیا ہو تو وہ ادا کریں، اس کے بعد دیکھیں کہ اگر مرحوم نے کوئی جائز وصیت کی ہو تو بقیہ مال کے ایک تہائی (3/1) کی حد تک اس پر عمل کرکےاس کے بعد جو کچھ بچ جائے اس کے (80)حصے بنائے جائیں جن میں سے مرحوم کی بیوہ (سائلہ کو (10) حصے ، ہر بیٹے کو (14) حصےاور اور مرحوم کی چھ بیٹیوں میں سے ہر ایک (7)حصے دیے جائیں ، جیسا کہ ذیل کے نقشہ سے بھی واضح ہو رہا ہے ، مزید سہولت کیلئے فیصدی حصے بھی لکھ دیے گئے ہیں۔
مسئلہ 8/80 المضروب/10
میــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
بیوہ بیٹا بیٹا بیٹی بیٹی بیٹی بیٹی بیٹی بیٹی
1 70/7
10 14 14 7 7 7 7 7 7
12.5% 17.5% 17.5% 8.75% 8.75% 8.75% 8.75% 8.75% 8.75%

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حشمت علی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 68611کی تصدیق کریں
0     608
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 4
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(مرحومہ کے بالواسطہ و بلا واسطہ ورثاء =1 حقیقی بیٹا 1 سوتیلا بیٹا 2 حقیقی بیٹیاں 2 دو سوتیلی بیٹیاں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
Related Topics متعلقه موضوعات