نام رکھنے کا حکم

زائنہ نام رکھنا کیساہے؟

فتوی نمبر :
69154
| تاریخ :
2023-11-11
معاشرت زندگی / بچوں کے اسلامی نام / نام رکھنے کا حکم

زائنہ نام رکھنا کیساہے؟

پُوچھنا یہ ہے کے بچی کا نام زائنہ (zaiynah) رکھنا کیسا ہے؟
جہاں تک ہم نے ڈھونڈا ہے، اِس کے معنے خوبصورت کے ہیں، جو کے پُرانااِسلامی نام ہے اور زینب (zainab) سے مشا بہ ہے،پر اکثر لوگ نیا نام ہونےکی وجہ سے : زینا (zain-na) اور الگ الگpronunciations(تلفظ) سے پُکار تے ہیں ۔
براہِ کرم اس معاملہ میں تصدیق فرمائیں۔ کیا یہ نام رکھنادرست ہے، کیا اسکے معنے ٹھیک ہیں ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

"زائنہ"کے معنی "زینت کی ہوئی سجی سنوری عورت" کے آتے ہیں چنانچہ لڑکی کے لئے مذکور نام منتخب کرنا درست ہے،البتہ بہتر اور افضل یہ ہے ازواج مطہرات ،صحابیات اور بزرگ خواتین کے ناموں میں سے کسی نام کا انتخاب کیا جائے۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
سلیم اللہ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 69154کی تصدیق کریں
0     1865
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات