احکام وراثت

والد کی وفات کے بعد والدہ کے نام کی گئی جائیداد میں مرحومہ بیٹی کا حصہ ہوگا؟

فتوی نمبر :
69450
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / ترکات / احکام وراثت

والد کی وفات کے بعد والدہ کے نام کی گئی جائیداد میں مرحومہ بیٹی کا حصہ ہوگا؟

کیافرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ 1989 میں میرے والد صاحب کا ا نتقال ہوا، بوقت انتقال ان کی ملکیت میں ایک جائیداد تھی جو میرے دادا ا بو نے ا پنی زندگی میں میرے والد کو باقاعدہ قبضہ کے ساتھ دی تھی ،والد کے انتقال کے بعد دسمبر 1989 میں گورنمنٹ نے مذکور جائیداد رجسٹر کرنے کو کہا ،اور اس وقت ہم اٹھارہ سال سے کم عمر کے تھے ،اور والدہ ہماری نگران تھی ،تو اس لئے مذکور جائیداد قانو نی طورپر میری والدہ کے نام کردی گئی ، اس کے بعد 2022 میں میری ایک بہن کا ا نتقال ہوا ،لیکن اس کی اولاد حیات ہے،اب بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ جائیداد چونکہ اب والدہ کے نام ہے اس لئے والدہ کو اختیار ہے کہ وہ اپنی بیٹی جس کا ا نتقال والد صاحب کے بعد ہوا ہے اس کی اولاد کو جائیداد میں سے حصہ دے یا نہ دے ،اب معلوم یہ کرنا ہے کہ اس جائیداد میں میری بہن کے بچوں کو حصہ ملے گا یا نہیں ؟میری بہن کے دوبچے ہیں ،جبکہ میری بہن کے شوہر نے میری بہن کو طلاق دے دی تھی ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کے دادا ا بو نے اپنی زندگی میں اگرمذکور جائیداد سائل کے والد کے نام کرکے اسے اس پر باضابطہ مالکانہ قبضہ بھی دے دیا تھا (جیساکہ سوال میں مذکور ہے) تو ایسی صورت میں وہ جائیداد شرعاً سائل کے والد کی ملکیت بن چکی تھی ،چنانچہ 1989 میں سائل کے والد کے ا نتقال کرجانے کی صورت میں مذکور جائیداد سائل کے والد مرحوم کاترکہ بن چکی ہے جوکہ دیگر ترکے کی طرح مرحوم کے انتقال کے وقت موجود تمام ورثاء کے درمیان حسب حصص شرعی تقسیم کرنا ضروری ہے،لہذا مذکور جائیداد ا گرچہ سائل کے والد مرحوم کی وفات کے بعد سائل کی والدہ کے نام کی گئی ہے ،لیکن چونکہ یہ والد مرحوم کا ترکہ ہے ،اور سائل کی مرحومہ بہن، والد کی وفات کے وقت حیات تھی اس لئے شرعاً مذکور جائیداد میں سائل کی مرحومہ بہن کا بھی حصہ ہوگا ، جو کہ اب مرحومہ کی وفات کے بعد مرحومہ کے بچوں کو دیا جائے گا۔

مأخَذُ الفَتوی

فی الدر المختار: (و تتم) الهبة (بالقبض) الكامل (ولو الموهوب شاغلا لملك الواهب لا مشغولا به) والأصل أن الموهوب إن مشغولا بملك الواهب منع تمامها اھ (5/690)۔
و فی الفتاوى الهندية :و منها أن يكون الموهوب مقبوضا حتى لا يثبت الملك للموهوب له قبل القبض وأن يكون الموهوب مقسوما إذا كان مما يحتمل القسمة وأن يكون الموهوب متميزا عن غير الموهوب ولا يكون متصلا ولا مشغولا بغير الموهوب اھ 374/3)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد قاسم حسین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 69450کی تصدیق کریں
0     978
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 4
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(مرحومہ کے بالواسطہ و بلا واسطہ ورثاء =1 حقیقی بیٹا 1 سوتیلا بیٹا 2 حقیقی بیٹیاں 2 دو سوتیلی بیٹیاں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
Related Topics متعلقه موضوعات