نام رکھنے کا حکم

محمد اعراف نام رکھنا کیساہے؟

فتوی نمبر :
69695
| تاریخ :
2023-12-11
معاشرت زندگی / بچوں کے اسلامی نام / نام رکھنے کا حکم

محمد اعراف نام رکھنا کیساہے؟

میں نے اپنے بیٹے کا نام محمّد اعراف رکھا ہوا ہے۔ اُس کے لفظی معنی بلندی ہیں، میرا بیٹا ماشااللّہ بہت ذہین ، فرمانبردار اور سمجھدار ہے اور سات سال کا ہے۔ آج میری ایک جاننے والی نے کہا کہ یہ نام صحیح نہیں ہے۔ براے مہربانی اس نام کے بارے میں میری رہنمائی کیجیے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

"اعراف"جنت اور جہنم کے درمیان ایک مقام کا نام ہے،اور اس کے معنی بلندی اور اونچائی کے آتے ہیں،چنانچہ سائلہ کا اپنے بیٹے کے لئے محمد اعراف نام منتخب کرنا درست ہے،لہذا سائلہ کی جاننے والی کا اس نام پر معترض ہونا درست نہیں۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
سلیم اللہ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 69695کی تصدیق کریں
0     1352
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات