احکام وراثت

ترکہ کے مکان میں رہنے والے وارث سے کرایہ کا مطالبہ کیا جا سکتا ہے ؟

فتوی نمبر :
69741
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / ترکات / احکام وراثت

ترکہ کے مکان میں رہنے والے وارث سے کرایہ کا مطالبہ کیا جا سکتا ہے ؟

جناب مفتی صاحب السلام علیکم!کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلے کے بارے میں مرحوم عبدالشکور کے دو بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں،بچوں کی شادیاں کیں دونوں بچیاں رخصت ہو کر اپنے گھر چلی گئی، مرحوم عبدالشکور نے ترکہ میں سرکاری کاغذ کے مطابق دو مکان چھوڑے ہیں ، شہر میں ایک مکان تھا اور لطیف آباد میں ایک مکان تھا، مرحوم عبدالشکور کے دونوں بیٹے شہر والے مکان میں رہ رہے تھے بعد میں جگہ کی تنگی کی وجہ سے بڑا بیٹا لطیف آباد والے مکان میں شفٹ ہو گیا چھوٹا بیٹا شہر میں رہا شہر کا مکان چونکہ خستہ حال تھا تو چھوٹے بیٹے نے اپنی والدہ اور اپنے بھائی دونوں بہنوں کے علم میں لا کر شہر والے مکان کو گرا کر زمین سے اپنی ذاتی رقم سے تعمیر کیا، کسی بھی بہن بھائی نے کسی قسم کی کوئی مالی مدد نہیں کی عبدالشکور کے انتقال کے 27 سال بعد جب وراثت کی تقسیم کا معاملہ آیا تو بہن اور بھائی عبدالشکور کے چھوٹے بیٹے سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ آپ ابا کے مکان میں رہے ہیں لہذا جتنا عر صہ آپ اس مکان میں رہے ہیں اتنے عرصے کا کرایہ بھی وراثت کے ساتھ ادا کریں معلوم یہ کرنا ہے از روئے شریعت بہنوں اور بھائی کا وراثت کے ساتھ کرائے کا مطالبہ کرنا جائز ہے یا نہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مرحوم عبد الشکور کی بیوہ،بڑے بیٹے ،اور بیٹیوں نے اگر مرحوم کے چھوٹے بیٹے کیساتھ ترکے کے مکان میں رہائش اختیار کرنے پر ابتداءً کرایہ کے متعلق کوئی بات اور معاہدہ نہیں کیاتھا،تواب مرحوم کی بیوہ ،بڑے بیٹے اور بیٹیوں کیلئے شرعاً مرحوم کے چھوٹے بیٹے سے گزشتہ عرصے کے کرایہ کے مطالبہ کا حق حاصل نہیں ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی البدائع الصنائع : أن المنافع في الأصل لا قيمة لها على أصول أصحابنا والأصل فيها أن لا تكون مضمونة؛ لأن الشيء يضمن بمثله في الأصل والعرض لا يماثل العين ولهذا قالوا إنها لا تضمن بالغصب والإتلاف إلا أنها تتقوم بالعقد بطريق الضرورة ولحاجة الناس (5/12)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
احمداللہ مولاداد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 69741کی تصدیق کریں
0     1171
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 4
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(مرحومہ کے بالواسطہ و بلا واسطہ ورثاء =1 حقیقی بیٹا 1 سوتیلا بیٹا 2 حقیقی بیٹیاں 2 دو سوتیلی بیٹیاں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
Related Topics متعلقه موضوعات