احکام وراثت

والد کی زندگی میں گھر پر لگائے ہوئے پیسوں کا حکم

فتوی نمبر :
70092
| تاریخ :
2024-01-02
معاملات / ترکات / احکام وراثت

والد کی زندگی میں گھر پر لگائے ہوئے پیسوں کا حکم

السلام علیکم !
میرا نام محمد عدنان چوہدری ہے ، ہم چار بھائی اور چار بہنیں ہیں، والدین بھی الحمدللہ حیات ہیں ، اس وقت ہمارے گھر میں بہت زیادہ گھریلو ناچاقیاں ہوچکی ہیں ، بہن بھائیوں میں اس حد تک کہ محلے کے معزز حضرات نے بھی مشورہ دیا کہ آپ لوگ اپنے حصے کرلیں ، ہمارا ایک ہی گھر چار فلور پر مشتمل ہے جس میں ہم بھائی رہتے ہیں ، والد صاحب نےاپنی کمائی سے 4 فلور میں سے 2.5 فلور بنائے تھے ، باقی آدھا فلور ایک بھائی نے بنایا اور آخری فلور دوسرے بھائی نے بنایا جس میں کسی دوسرے بھائی اور باپ کا کوئی پیسہ نہیں لگاہے ، اب معزز لوگوں نے فیصلہ کیا ہے جہاں تک باپ نے بنایا ہے اس کے حصے ہونگے ، جو فلور جس بھائی نے بنایا ہے وہ ان پیسوں کو نکال کر حصے کیے جائیں، مثال کےطور پرگھر کی ابھی کی مالیت ایک کروڑ 60 لاکھ روپے ہے اس کو چار فلور پر تقسیم کریں تو پہلی فلور کی مالیت 40 لاکھ بن جاتی ہےاور جس بھائی نے اپنے پیسوں سے پورا پورشن بنایا ہے اس کو40لاکھ اور جس نے آدھا بنایا ہے اس کو 20 لاکھ (دیا جائے )، باقی ایک کروڑ کو آٹھ حصوں میں برابر تقسیم کیا جائے ، جس میں سے 4 حصے بھائیوں ، دو حصے بہنوں اور ایک ایک حصہ والد ،والدہ کا۔
اس پر والد صاحب کا اعتراض ہے کہ میں کسی کو کچھ نہیں دوں گا، جس نے خود بنایا ہے اس کو بھی کچھ نہیں دونگا نہ ہی اس کا لگایا ہوا اور نہ ہی اس کا حصہ ، تو اس معاملے پر فیصلہ ہوا کہ فتویٰ لیا جائے ، آپ کی مہربانی ہوگی اس معاملے پر روشنی ڈال دیں تاکہ ہم کسی نتیجے پر پہنچ سکیں ۔ جزاک اللہ
نوٹ: مذکور بھایئوں نے گھر میں پورشن کی تعمیرات کے وقت قرض وغیرہ کی کوئی صراحت نہٰیں کی تھی۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ ہر شخص اپنی صحت والی زندگی میں مرض الوفات میں مبتلاء ہونے سے قبل اپنے تمام مال وجائیداد کا تنہا مالک ہوتا ہے، وہ اس میں جس طرح چاہے تصرف کرسکتاہے ، اس کی زندگی میں اس کی اولاد یا کسی اور کا شرعاً اس کی جائیداد میں کوئی حق نہیں ہوتا ، لہذا سائل کے والد نے مذکور مکان کا جتنا حصہ اپنے ذاتی کمائی سے بنوایا اور تعمیر کروایا ہے وہ تو اس کی ذاتی ملکیت ہے اس میں سائل کے والد کی زندگی میں اس کی بیوی یا اولاد کا شرعاً کوئی حصہ نہیں ، چنانچہ سائل اور اسکے دیگر بہن بھائیوں کےلئے اپنے والد سے حصے کے مطالبے کا شرعاً کوئی حق نہیں۔
جبکہ مذکور مکان کا بقیہ حصہ جن بیٹوں نے اپنی ذاتی مال سے تعمیر کرایا ہے ، اس کے متعلق سوال میں یہ وضاحت موجو د نہیں کہ یہ انہوں نے اپنی ذاتی ملکیت اور رہائش کی عرض سے تعمیر کرایا ہے ، یا والد کے ساتھ بطورِ امداد و تعاون انہوں نےایسا کیا ہے تاکہ اس کے مطابق جواب دیا جاتا ، تاہم اگر انہوں نے اپنی ذاتی ملکیت کی نیت و رادے سے یہ تعمیر نہ کرایا ہو بلکہ والد کے ساتھ مدد و تعاون کی نیت سے تعمیر کرایا ہو اور تعمیر پر آنے والے اخراجات کے متعلق قرض اور واپسی کی کوئی صراحت بھی نہ کی ہو تو ایسی صورت میں مکان کا بقیہ حصہ بھی شرعاً سائل کے والد کی ملکیت شمار ہوگا ، اور تعمیر پر آنے والی رقم مذکور بیٹوں کی طرف سے تبرع و احسان شمار ہوگا ، جس کے مطالبے کا شرعاً انہیں حق حاصل نہ ہوگا ، البتہ اگر سوال کی نوعیت مختلف ہو تو اس کی مکمل تفصیل ذکر کرکے سوال دوبارہ ای میل کردیں ، اس پر غور و فکر کرنےکےبعد ان شاء اللہ حکمِ شرعی سے آگاہ
کردیا جائے گا۔

مأخَذُ الفَتوی

کما في الدر المختار: اعلم أن ‌أسباب ‌الملك ثلاثة: ناقل كبيع و هبة و خلافة كإرث وأصالة (6/463)۔
وفیه ایضاً: (عمر دار زوجته بماله بإذنها فالعمارة لها والنفقة دين عليها) لصحة أمرها (ولو) عمر (لنفسه بلا إذنها العمارة له) ويكون غاصبا للعرصة فيؤمر بالتفريغ بطلبها ذلك (ولها بلا إذنها فالعمارة لها وهو متطوع) في البناء فلا رجوع له ولو اختلفا في الإذن وعدمه، ولا بينة فالقول لمنكره بيمينه، وفي أن العمارة لها أو له فالقول له لأنه هو المتملك۔اھ (6/ 747)
وفی الشامیة: مطلب: اجتمعا في دار واحدة واكتسبا(الی قولہ) لما في القنية الأب وابنه يكتسبان في صنعة واحدة ولم يكن لهما شيء فالكسب كله للأب إن كان الابن في عياله لكونه معينا له۔(4/ 325)۔
وفي درر الحكام في شرح مجلة الأحكام :كل يتصرف في ملكه المستقل كيفما شاء أي أنه يتصرف كما يريد باختياره أي لا يجوز منعه من التصرف من قبل أي أحد هذا إذا لم يكن في ذلك ضرر فاحش للغير. انظر المادة (1197)۔(3/ 201)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
میر اٖفضل اکبر عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 70092کی تصدیق کریں
0     701
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 4
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(مرحومہ کے بالواسطہ و بلا واسطہ ورثاء =1 حقیقی بیٹا 1 سوتیلا بیٹا 2 حقیقی بیٹیاں 2 دو سوتیلی بیٹیاں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
Related Topics متعلقه موضوعات