آداب مسجد

مسجد میں ذاتی ضرورت کیلئے اعلان کرنا کیسا ہے؟

فتوی نمبر :
70392
| تاریخ :
2024-01-18
عبادات / احکام مسجد / آداب مسجد

مسجد میں ذاتی ضرورت کیلئے اعلان کرنا کیسا ہے؟

سوال یہ ہے کہ اگر کوئی واقعی مستحق ہے تو کیاوہ بعد از فرض رکعات مسجد میں موجود نمازیوں سے مالی مدد کے لیے اپیل کرسکتا ہے چونکہ لفظ مستحق سے مراد حقدار لی جاتی ہے تو کسی حقدار کو اپنے حق کیلئے آواز اٹھانے سے روکنا کس صورت جائزہوسکتا ہے اور دیکھا جائے تو مسجد مسلمانوں کے اجتماع کی سب سے بہتر جگہ ہے اور تاریخ اسلام سے ثابت ہے کہ مسجد نبوی مسلمانوں کے لیے ہیڈکوارٹر تھی اور مسلمانوں کے تمام مسائل مسجد نبوی میں ہی سنے اور حاظرین کی مدد سے حل کیے جاتے تھے ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ شریعت مطہرہ میں جس ضرورت مند اور مستحق شخص کو اپنی زندگی بچانے کی خاطر لوگوں سے سوال کرنے کی اجازت دی گئی ہے اس سے مراد وہ شخص ہے جس کے پاس ایک دن کے کھانے پینے کی اشیاء بھی موجود نہ ہوں ، ورنہ جس شخص کے پاس ایک دن کا کھانا اور ستر ڈھانکنے کے لئے کپڑا موجود ہو یا وہ کمانے پر قادر ہو تو اس کے لئے لوگوں سے بھیک مانگنا اور سوال کرنا مطلقاً ناجائز اور حرام ہے ، اور ایسے لوگوں سے متعلق احادیثِ مبارکہ میں سخت وعیدیں وارد ہوئی ہیں ، چنانچہ ایک روایت مبارکہ میں ہے کہ جو آدمی ہمیشہ لوگوں کے سامنے ہاتھ پھیلاتا رہتا ہے یہاں تک کہ وہ اس طرح اللہ تعالیٰ سے ملے گا کہ اس کے چہرے پر ذرا بھی گوشت نہ ہوگا،اس لئے مساجد جو اللہ کے گھر اور عبادت کی جگہیں ہیں اس میں اللہ رب العزت کے بجائے لوگوں سے اپنی مالی اور دیگر ضروریات پوری کرنے کے لئے سوال کرنا نہ صرف غیر شرعی بلکہ آداب مسجد کے بھی خلاف ہے ، جہاں تک مسجد نبوی ﷺ میں لوگوں کے مسائل کے حل کرنے کا تعلق ہے ، تو اس سے مراد لوگوں کا ایسا مالی تعاون نہیں کہ حضرات صحابہ رضی اللہ عنھم اجمعین کو براہ راست نمازیوں سے بھیک مانگنے اور سوال کرنے کی اجازت دیدی گئی ہو ، بلکہ اس سے مراد ریاستی اور معاشرتی امور میں پیش آنے والے مسائل اور پیچیدگیوں کا حل ہے جس سے متعلق حضرات صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین اپنے مسائل نبی کریم ﷺ کے سامنے رکھتے ، اور اس کا حل دریافت فرماتے ، لہذا مسجد نبوی کے اس پہلو کو بنیاد بنا کر پیشہ ور لوگوں کے لئے مسجد میں بھیک مانگنے کے جواز پر استدلال کرنا قرین قیاس نہیں، بلکہ احکام شرعیہ سے ناواقفیت پر مبنی ہے ، اس طرح کی سوچ اپنانے سے احتراز ضروری ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی صحیح مسلم : عن حمزة بن عبد الله، عن أبيه، أن النبي صلى الله عليه وسلم، قال: "لا تزال المسألة بأحدكم حتى يلقى الله، وليس في وجهه مزعة لحم"(رقم الحدیث: 1040،ج 2، ص 720)۔
کما فی رد المحتار تحت: (قوله ويكره التخطي للسؤال إلخ) قال في النهر: والمختار أن السائل إن كان لا يمر بين يدي المصلي ولا يتخطى الرقاب ولا يسأل إلحافا بل لأمر لا بد منه فلا بأس بالسؤال والإعطاء اهـ ومثله في البزازية. وفيها ولا يجوز الإعطاء إذا لم يكونوا على تلك الصفة المذكورة. قال الإمام أبو نصر العياضي: أرجو أن يغفر الله - تعالى - لمن يخرجهم من المسجد. وعن الإمام خلف بن أيوب: لو كنت قاضيا لم أقبل شهادة من يتصدق عليهم. اهـ. وسيأتي في باب المصرف أنه لا يحل أن يسأل شيئا من له قوت يومه بالفعل أو بالقوة كالصحيح المكتسب ويأثم معطيه إن علم بحالته لإعانته على المحرم اھ ( مطلب فی الصدقۃ علی سؤال المسجد، ج 2، ص 144، ط: سعید)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد خباب ارباب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 70392کی تصدیق کریں
0     1169
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کیا مسجد کی ہر منزل میں محراب بنانا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   آداب مسجد 1
  • مسجد کی حدود میں اپنی ذات کیلئے سوال کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آداب مسجد 2
  • مسجد میں پولیو وغیرہ کے ٹیکہ لگوانے کا اعلان کرنا جائز نہیں؟

    یونیکوڈ   اسکین   آداب مسجد 0
  • غیروقف شدہ زمین بنی ہوئی مسجد کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آداب مسجد 1
  • مسجد کی تعمیر کے متعلق رہنمائی

    یونیکوڈ   اسکین   آداب مسجد 0
  • کیا مسجد کے اوپر ہال کو لائبریری بنانا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آداب مسجد 0
  • سرکارکی زمین پر تعمیرشدہ مسجد میں نماز اداکرنا

    یونیکوڈ   اسکین   آداب مسجد 0
  • ٹیسٹ ٹیوب بے بی کا شرعی حکم Test-Tube Baby

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • قبرستان کی زمین پر مسجد بنانا کیسا ہے

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • اعضاء کی پیوند کاری - آنکھوں کا عطیہ کرنا

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • خون کا عطیہ - اعضاء اور آنکھوں کا عطیہ دینا

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • پلاسٹک سرجری پر وضوء اور غسل کا حکم

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • گرمی کی وجہ سے مسجد کی چھت پر نماز پڑھنا

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • مسجد میں داخل ہوتے وقت سلام کرنا

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • دیوث کسے کہتے ہیں -مسجد میں موبائل وغیرہ کے میوزک کا حکم

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • ایسا قبرستان جہاں قبروں کے نشانات مٹ چکے ہوں،وہاں مسجد بنا سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • ڈھول باجے بجا کر مسجد تعمیر کرنا

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • گھٹنے میں درد کا وظیفہ

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • بچوں میں باہم پیار ومحبت کے لیے وظیفہ

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • مسجد میں لڑائی اورگالم گلوچ کا حکم

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • مسجد میں’’فضائلِ اعمال‘‘کتاب کا درس دینا

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • مصلی (جاۓ نماز) میں داخل ہوتے وقت ، دخولِ مسجد کی دعا پڑھنا

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • مسجد کبیر کی تعریف اور فیٹ کے حساب سے اس کا رقبہ

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • قبرستان کی مسجدمیں نمازاداکرنا

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • مسجد میں بیٹھ کر کرکٹ کی باتیں کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
Related Topics متعلقه موضوعات