میں اپنے سوال کے لئے پیشگی معذرت کرتا ہوں لیکن میرا یہ سوال پوچھنا بہت ضروری ہے ، کیا کوئی شخص اپنی بیوی کے پستان چوس سکتا ہے جب کے بیوی خود بھی اس امر میں راضی ہے ؟
شوہر کا اپنی بیوی کے پستانوں کو منہ میں لینا اور چوسنا اگر چہ جائز ہے ، مگر اس دوران منہ میں دودھ آجائے تو اس کا پینا جائز نہیں بلکہ حرام ہے ، اس لئے اس کا تھوک دینا لازم ہوگا ۔
کما فی الخانیۃ: اذا مص الرجل ثدی امراتہ وشرب لما تحرم علیہ امراتہ لما قلنا انہ لا رضاع بعد الفصال الخ (باب الرضاع۔ج1 ص417)۔
وفی الدر المختار: (ولم یبیح الارضاع بعد مدة)لانہ جزء آدمی والانتفاع بہ لغیر ضرورۃ حرام علی الصحیح الخ (ج 3 ص 218)۔