میری بیوی کی عمر 53 سال ہے، وہ ایک جماعت کے ساتھ عمرہ کرنا چاہتی ہے، اس جماعت میں اس کا کوئی محرم نہیں ہے، تو کیا اس کے لئے بغیر محرم کے عمرہ کرنا شرعاً جائز ہے؟
واضح ہوکہ عورت خواہ جوان ہوں یا ضعیف العمر اس کے لئے شوہر یا محرم کے بغیر سفر شرعی (48 میل یا اس سے زائد مسافت) کے بقد ر سفر کرنا شرعاً جائز نہیں، لہذا صورت مسئولہ میں سائل کی بیوی کے لئے شوہر یا محرم کے بغیر فقط عورتوں کی جماعت کے ساتھ عمرہ کے سفر پر جانا شرعاً جائز نہیں جس سے احتراز لازم ہے۔
كما فی الصحيح للمسلم عن ابن عمر رضی الله عنه ان رسول الله صلى الله عليه وسلم لا تسافر المرأة ثلاثا إلا ومعها ذو محرم اھ (ج2، ص ۸۷۳ ،ط: البشرى )۔
وفی الهندية : الأحكام التي تتغير بالسفر هی قصر الصلاة (إلى قولہ) وحرمة الخروج على الحرة بغير محرم الخ (ج1، ص،13ط:ماجدية)۔
وفي البحر الرائق : ( قوله ومحرم أو زوج لإمرأة في سفر) أي وبشرط محرم إلى آخره لما فی الصحيحن لا تسافر امرأة الا ومعها محرم وزاد في رواية أو زوج الخ (ج ٢، ص،314)۔