احکام عمرہ

Going for Umrah on a lottery drawn by the working place

فتوی نمبر :
78252
| تاریخ :
2024-09-24
عبادات / حج و عمرہ / احکام عمرہ

Going for Umrah on a lottery drawn by the working place

میں جس سافٹ ویئر کمپنی میں کام کرتا ہوں، وہ قرعہ اندازی کے ذریعے 10 میں سے 1 ایسے شخص کو عمرہ پر بھیج رہی ہے، جس نےکمپنی میں 3 سال مکمل کر لیے ہیں، یہ کمپنی سپانسرکرتی ہے اور اس سے صرف 1 شخص کو بھیجا جائے گا، اگر مجھے قرعہ اندازی میں منتخب کیا جائے، تو کیا کمپنی کے اخراجات پر جانا جائز ہے؟ کیا ایسی قرعہ اندازی کا حصہ بننا بھی جائز ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں مذکور کمپنی قرعہ اندازی میں شامل ہونے کے لئے اگر اپنے ملازمین سے کوئی رقم وصول نہ کرتی ہو، بلکہ اپنی طرف سے قرعہ اندازی میں نام نکلنے والے ملازم کو عمرہ پر بھیجتی ہو تو یہ کمپنی کی طرف سے تبرع و احسان ہے، جو شرعاً جائز اور درست ہے ، لہٰذا سائل کا اس قرعہ اندازی کا حصہ بننا اور قرعہ اندازی میں نام نکلنے کی صورت میں کمپنی کے خرچہ پر عمرہ پر جانا بہر دو امور کی اجازت ہے، اس میں کوئی حرج نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار: (فإن استووا يقرع) بين المستويين (أو الخيار إلى القوم) فإن اختلفوا اھ۔
و فی رد المحتار : (قوله أقرع بينهم) أي إذا تنازعوا. والظاهر أن هذا على سبيل الأولوية اھ (1/558)۔
وفی الدر المختار: (هي) لغة: التفضل على الغير ولو غير مال. وشرعا: (تمليك العين مجانا) أي بلا عوض لا أن عدم العوض شرط فيه الخ
و فی رد المحتار: (قوله: بلا عوض) أي بلا شرط عوض فهو على حذف مضاف الخ ( کتاب الھبۃ ج 5 ص 687 ط: سعید)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد مبارز الیاس عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 78252کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بغیر احرام کے مکہ میں داخل ہونا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 0
  • دوران عمرہ حیض آجائے تو عورت کیا کرے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 1
  • نامحرم عورت کے نام سے نفلی عمرہ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 0
  • جدہ سے ریاض یا دمام جانا ہو تو عمرے کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 0
  • احرام باندھنے کے بعد اگرائرپورٹ پر روک لیاجائے توکیاکرناہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام عمرہ 0
  • باون سالہ خاتون کا اکیلے عمرہ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 1
  • رضاعی بھتیجے کے ساتھ حج یا عمرہ پر جانا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 0
  • ماسک لگاکر عمرہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 0
  • عورت کا اپنے بارہ سالہ بیٹے کے ساتھ عمرہ پر جانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام عمرہ 0
  • بزنس ویزے پر عمرہ کرناجائزہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام عمرہ 0
  • ہیئر ٹرانسپلانٹ کروانے کے بعد عمرہ میں حلق کیسے کروائے

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 0
  • کیا عمرہ پر جانے سے حج فرض ہوجاتا ہے؟

    یونیکوڈ   انگلش   احکام عمرہ 0
  • سفرِ عمرہ میں نمازیں قصر پڑھیں گے یا پوری ؟

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • عمرہ رسیدہ خاتون کا بغیر محرم عمرہ کے سفر پر جانا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • عورت کا بغیر محرم عورتوں کی جماعت کے ساتھ عمرہ کیلئے جانا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • عمرے کے طواف کے دوران پیشاب کے قطرے آنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • احرام کی حالت میں کس طرح کی چپل پہن سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • قطروں کی بیماری کی وجہ سے احرام کے نیچے انڈر ویئر پہننا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • مقروض شخص کا قرض ادائیگی سے قبل عمرہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • Ruling on trimming or cutting the hair beyond the boundary of Haram

    یونیکوڈ   انگلش   احکام عمرہ 0
  • بیوی کا شوہر سے عمرہ کا خرچہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • Going for Umrah on a lottery drawn by the working place

    یونیکوڈ   انگلش   احکام عمرہ 0
  • دورانِ عدت عمرہ کی ادائیگی کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • عورت کا چودہ سالہ بیٹے کے ساتھ عمرہ پر جانا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • احرام میں کچھ دیر کیلئے ممنوعہ چپل پہننا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات