احکام عمرہ

احرام باندھنے کے بعد اگرائرپورٹ پر روک لیاجائے توکیاکرناہوگا؟

فتوی نمبر :
39673
| تاریخ :
0000-00-00
عبادات / حج و عمرہ / احکام عمرہ

احرام باندھنے کے بعد اگرائرپورٹ پر روک لیاجائے توکیاکرناہوگا؟

اگر عمرہ کی نیت کر لی جائے ، احرام باندھ لیا جائے اور ائر پورٹ پر روک لیا جائے اور گھر واپس بھیج دیا جائے ( کرونا) کی وجہ سے، تو کیا دم دینا پڑے گا ؟ اور کیا آدمی اور عورت احرام کی پابندی سے نکل آئے گا ؟ شریعت کی روشنی میں وضاحت کر کے عند اللہ ماجور ہوں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں جن افراد نے احرام باندھنے کے بعد عمرہ کی نیت سے تلبیہ پڑھا ہو اور اب کرونا وائرس کی وجہ سے ائر پورٹ پر روک لئے گئے اور گھر واپس بھیج دیئے گئے کہ جس کی وجہ سے ان کیلئے عمرہ کرنا ممکن نہ ہو تو ان پر احرام سے نکلنے کے لیے لازم ہے کہ کسی طرح از خود یا کسی شخص کے توسط سے بطور دم حدود حرم میں ایک جانور ذبح کرائیں، چنانچہ جانور ذبح کرانے کے بعد وہ افراد احرام کی پابندیوں سے آزاد ہو کر حلال ہو جائیں گے، تاہم بعد میں جب پابندی ختم ہو جائے تو ان لوگوں پر دوبارہ عمرہ کرنا بھی لازم ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی الدر المختار: (إذا أحصر بعدو أو مرض) أو موت محرم أو هلاك نفقة حل له التحلل فحينئذ (بعث المفرد دما) أو قيمته فإن لم يجد بقي محرما حين يجد أو يتحلل بطواف (إلی قوله) (و) يجب (عليه إن حل من حجه) ولو نفلا (حجة) بالشروع (وعمرة) للتحلل إن لم يحج من عامه (وعلى المعتمر عمرة، و) على (القارن حجة وعمرتان) إحداهما للتحلل اھ (2/ 591-593)
وفي حاشية ابن عابدين: (قوله بعث المفرد) أي بالحج أو العمرة إلى الحرم قهستاني اھ (2/ 591)
وفى بدائع الصنائع: وإن كان إحرامه بالعمرة لا غير قضاها لوجوبها بالشروع في أي وقت شاء؛ لأنه ليس لها وقت معين. اھ (2/ 182)
كما في الدر المختار: (وإذا لبى ناويا) نسكا (أو ساق الهدي أو قلد) أي ربط قلادة على عنق (بدنة نفل أو جزاء صيد) قتله في الحرم أو في إحرام سابق (ونحوه) كجناية ونذر ومتعة وقران (وتوجه معها) والحال أنه (يريد الحج) وهل العمرة كذلك ينبغي؟ نعم (أو بعثها ثم توجه ولحقها) قبل الميقات، فلو بعده لزمه الإحرام بالتلبية من الميقات (أو بعثها لمتعة) أو لقران وكان التقليد والتوجه (في أشهره) وإلا لم يصر محرما حتى يلحقها (وتوجه بنية الإحرام وإن لم يلحقها) استحسانا (فقد أحرم) اھ (2/ 485)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
مفتی احمد یوسف عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 39673کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بغیر احرام کے مکہ میں داخل ہونا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 0
  • دوران عمرہ حیض آجائے تو عورت کیا کرے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 1
  • نامحرم عورت کے نام سے نفلی عمرہ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 0
  • جدہ سے ریاض یا دمام جانا ہو تو عمرے کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 0
  • احرام باندھنے کے بعد اگرائرپورٹ پر روک لیاجائے توکیاکرناہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام عمرہ 0
  • رضاعی بھتیجے کے ساتھ حج یا عمرہ پر جانا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 0
  • باون سالہ خاتون کا اکیلے عمرہ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 1
  • ماسک لگاکر عمرہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 0
  • عورت کا اپنے بارہ سالہ بیٹے کے ساتھ عمرہ پر جانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام عمرہ 0
  • بزنس ویزے پر عمرہ کرناجائزہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام عمرہ 0
  • ہیئر ٹرانسپلانٹ کروانے کے بعد عمرہ میں حلق کیسے کروائے

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 0
  • کیا عمرہ پر جانے سے حج فرض ہوجاتا ہے؟

    یونیکوڈ   انگلش   احکام عمرہ 0
  • سفرِ عمرہ میں نمازیں قصر پڑھیں گے یا پوری ؟

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • عمرہ رسیدہ خاتون کا بغیر محرم عمرہ کے سفر پر جانا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • عورت کا بغیر محرم عورتوں کی جماعت کے ساتھ عمرہ کیلئے جانا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • عمرے کے طواف کے دوران پیشاب کے قطرے آنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • احرام کی حالت میں کس طرح کی چپل پہن سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • قطروں کی بیماری کی وجہ سے احرام کے نیچے انڈر ویئر پہننا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • مقروض شخص کا قرض ادائیگی سے قبل عمرہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • Ruling on trimming or cutting the hair beyond the boundary of Haram

    یونیکوڈ   انگلش   احکام عمرہ 0
  • بیوی کا شوہر سے عمرہ کا خرچہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • دورانِ عدت عمرہ کی ادائیگی کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • Going for Umrah on a lottery drawn by the working place

    یونیکوڈ   انگلش   احکام عمرہ 0
  • عورت کا چودہ سالہ بیٹے کے ساتھ عمرہ پر جانا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • احرام میں کچھ دیر کیلئے ممنوعہ چپل پہننا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات