حال ہی میں میری ایک بیٹی پیدا ہوئی ہے،میں دو نام لکھ کربھیج رہاہوں 1: اذنہ 2 : ـحمایہ براہ مہربانی انکے معانی بتادیں؟ جزاک اللہ خیرا۔
"اذنہ"کے معنی لغت میں"خواہش"کے لکھے گئے ہیں، جبکہ"حمایہ" کےمعنی"روکنا، حمایت کرنا اور مدافعت کرنا" کے آتے ہیں، لہذا سائل کا اپنی بیٹی کیلئے اذنہ یا حمایہ ناموں میں سے کوئی نام منتخب کرنا جائز اور درست ہے، تاہم بہتر اور افضل یہ ہے کہ بچی کیلئے ازواج مطہرات، صحابیات اور نیک خواتین کے ناموں میں سے کوئی نام منتخب کیاجائے۔