انفارمیشن ٹیکنالوجی

بغیر اجازت سافٹ وئیر استعمال کرکے کفارہ دینا

فتوی نمبر :
70956
| تاریخ :
2024-02-15
جدید فقہی مسائل / ٹیکنالوجی / انفارمیشن ٹیکنالوجی

بغیر اجازت سافٹ وئیر استعمال کرکے کفارہ دینا

السلام علیکم ورحمۃاللہ، میرا یہ سوال تھا کہ میرے بھائی نے ایک آن لائن کام شروع کیا تھا Leads Generations کا، اس میں اس نے اپنے کالانٹس کو سروس یہ دینی ہوتی ہے کہ آپ اپنے کام کی مشہوری ہم سے کروائیں، ہم دوسروں کو بتاتے ہیں کہ آپ یہ کام کرتے ہیں، اب میرے بھائی نے ایک یہ کام شروع کیا اور میسج بنایا اور میسج سینڈ کیا اور اس میسج سینڈ کرنے میں اس نے کسی اور کا سافٹویئر استعمال کیا، پھر اسکو کالانٹس ملے اور کام کیا، پر اس نے وہ سافٹویئر چھوڑ دیا اور سافٹویئر کا جو کام تھا ،وہ ہاتھ سے کیا، پھر اب تک وہ کام کر رہا ہے، اس سے پوچھا تو اس نے کہا کہ سافٹویئر والے سے کچھ بھی نہیں بنایا،مطلب وہ جب چھوڑا تھا تو اس سے آگے کچھ بھی نہیں بنایا تھا، اب وہ اور میری دوسری بہن مل کر کام کرتے ہیں، گھر میں پیسے بھی آتے ہیں، انکا کہنا ہے کہ وہ سافٹویئر جو کسی کا تھا وہ چھوڑ دیا تھا اور اسکے بعد ہاتھ سے کام کرتے تھے ،پھر ہی بعد میں اپنا سافٹویئر خریدا تھا، اور اب وہ کمائی کرتا ہے اور ہمارے گھر میں آتی ہے،میرا یہ سوال ہے اگر ہم اس کسی کی چیز کے جتنے پیسے اس آدمی کو دے دے اسکے بغیر بتائے ہم اسکے اکاؤنٹ میں جمع کرا دیں تو ہم پر کوئی گناہ نہیں ہوگا؟ یا پھر اس سے جو تمام چیزیں بنائی ہوئی ہیں انکی قیمت بھی ادا کریں تو گناہ ہوگا؟ میں اسکے پیسے استعمال نہیں کرتی لیکن گھر میں جو بنتا ہےوہ تو اب کھانا ہی ہوتا ہے، مجھے انہوں نے بہت دفعہ قسمیں کھا کر بھی بتایا ہے کہ نہیں اب جو کالانٹس پہلے تھے پر کام ہم نے اب کسی کی کوئی چیز سے نہیں کر رہے، مجھے بھی سب کہتے ہیں کہ کام کرواو انکے ساتھ ، پر مجھے ڈر لگتا ہے کہ غلط کام میں حصہ نہ ڈالوں، تو اب کیا کریں کچھ سمجھ نہیں آ رہا، ہو سکتا ہے کہ کچھ نہ کچھ حصہ آگے بھی استعمال ہوا ہو، پلیز اسکا جواب آسان الفاظ میں بیان کریے گا، جزاک اللہ

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ کسی شخص کی ملکیتی چیز کو اس کی اجازت کے بغیر استعمال کرنا شرعاً ناجائزاورغصب کے زمرے میں آتاہےاور اس سے حاصل ہونے والی آمدن حرام ہوتی ہے۔
لہٰذاصورت مسئولہ میں سائلہ کے بھائی نے ابتدا میں جس مدت تک بغیر اجازت سافٹ ویئر استعمال کیا، اس مدت کی مناسب اجرت مالک کو ادا کرنا لازم ہے۔ یہ ادائیگی مالک کو بتا کر کی جائے یا فتنہ و شر کے اندیشہ کے پیش نظر بغیر بتائے اس کے اکاؤنٹ میں جمع کرادی جائے، دونوں صورتیں شرعاً درست ہیں اور اس کے ذریعے سابقہ تقصیر کا ازالہ ہو جائے گا۔
تاہم جب سے سائلہ کابھائی مذکورہ سافٹ ویئر ترک کر کے اپنا خود کا سافٹ ویئر استعمال کرنے لگاہو یا ہاتھ سے کام کرتاہو، تو س کے بعد کی تمام آمدنی بالکل حلال ہے، اس میں کوئی شبہ یا ممانعت نہیں۔چنانچہ گھر میں آنے والی موجودہ کمائی کااستعمال کرنا اور اس سے گھر کا کھانا یا دیگرضروریات پوری کرنا بھی شرعاً جائزاوردرست ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی مرقاۃ المفاتیح: وعن أبي حرة الرقاشي، عن عمهؓ قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم "ألا لا تظلموا، ألا لا يحل مال امرئ إلا بطيب نفس منه" رواه البيهقي في "شعب الإيمان" والدارقطني في "المجتبى"
قال الشارح العلام: تحت ھذالحدیث (لا يحل مال امرئ) أي: مسلم أو ذمي (إلا بطيب نفس) أي: بأمر أو رضا منه، رواه البيهقي في "شعب الإيمان"، والدارقطني في "المجتبى" (کتاب البیوع، باب الغصب والعارية، ج 5، ص 1974، المرقم: 2946، ط: دار الفکر، بیروت)-
وفی صحیح البخاریؒ: عن النعمان بن بشيرؓ قال: قال النبی ﷺ: "الحلال بين والحرام بين، وبينهما أمور مشتبهة، فمن ترك ما شبه عليه من الإثم كان لما استبان أترك، ومن اجترأ على ما يشك فيه من الإثم أوشك أن يواقع ما استبان، والمعاصی حمى الله، من يرتع حول الحمى يوشك أن يواقعه" اھ الباب الثانی: الحلال بين والحرام بين وبينهما مشبهات، المرقم: 2051،
وقال حسّان بن أبی سنانؒ: ما رأيت شيئا أهون من الورع، دع ما يريبك إلى ما لا يريبك، الخ (الباب الثالث: تفسير المشبهات، ج 2، ص 1000، المرقم: 2052، ط: البشری)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبداللہ اسد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 70956کی تصدیق کریں
0     280
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • فری لانسنگ (Free Lancing) کاروبارکا شرعی حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   انفارمیشن ٹیکنالوجی 3
  • زونگ فرنچائز کی بزنس کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   انفارمیشن ٹیکنالوجی 0
  • گیم بنانا - ویڈیو گیمز بنانے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   انفارمیشن ٹیکنالوجی 0
  • قوالی اور گانا گانے والوں کیلئے ویب سائٹ بنانا

    یونیکوڈ   اسکین   انفارمیشن ٹیکنالوجی 0
  • سافٹ ویئر انجینئر کی آئی ٹی ملازمت

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   انفارمیشن ٹیکنالوجی 0
  • چوری شدہ سافٹ وئیر استعمال کرنا - Pirated Softwares

    یونیکوڈ   اسکین   انفارمیشن ٹیکنالوجی 0
  • مختلف ویب سائٹ پر فری لانسنگ(Freelancing) کا کام کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   انفارمیشن ٹیکنالوجی 0
  • نیٹ کا غلط استعمال کرنے والے کو انٹرنیٹ کنکشن دینا

    یونیکوڈ   انفارمیشن ٹیکنالوجی 0
  • دورِ حاضر میں ، حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنے کی ضرورت کی بناء پر ، گھر میں ،ٹی وی رکھنا

    یونیکوڈ   انفارمیشن ٹیکنالوجی 0
  • دینی مجالس کی ویڈیو بنانا

    یونیکوڈ   انفارمیشن ٹیکنالوجی 0
  • گیسٹ بلاگنگ اور گیسٹ پوسٹنگ کا حکم

    یونیکوڈ   انفارمیشن ٹیکنالوجی 0
  • ایسا سافٹ ویئر بنانا جس کو جائز و ناجائز دونوں طرح کے کاموں میں استعمال کیا جاسکتا ہو

    یونیکوڈ   انفارمیشن ٹیکنالوجی 2
  • آنلائن پڑھانے کیلئے لڑکی کا نقاب کے ساتھ تصویر اپلوڈ کرنا

    یونیکوڈ   انفارمیشن ٹیکنالوجی 1
  • اسلام 360 ایپ کے استعمال کا حکم

    یونیکوڈ   انفارمیشن ٹیکنالوجی 0
  • مالک کی اجازت کے بغیر سافٹ ویئر فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   انفارمیشن ٹیکنالوجی 0
  • بغیر اجازت سافٹ وئیر استعمال کرکے کفارہ دینا

    یونیکوڈ   انفارمیشن ٹیکنالوجی 0
Related Topics متعلقه موضوعات