نام رکھنے کا حکم

تاریخِ پیدائش کے حساب سے نام تجویز کرنے کی حیثیت

فتوی نمبر :
70964
| تاریخ :
2024-02-16
معاشرت زندگی / بچوں کے اسلامی نام / نام رکھنے کا حکم

تاریخِ پیدائش کے حساب سے نام تجویز کرنے کی حیثیت

السلام علیکم ! میرا سوال یہ ہے کہ بچے کی پیدائش فروری کی ہے،تو اس مہینے میں کونسے نام رکھنے مناسب ہوتے ہیں؟ کوئی ایسے نام بتادیں جو بھاری بھی نہیں ہو ،چھوٹے اور اچھے مطلب کے ہو ں۔شکریہ

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ بچوں کے لئے مہینوں کے اعتبار سے نام تجویز کرنے کی کوئی اصل نہیں،تاہم بچوں کے لئے انبیاء کرام علیہم السلام،صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین،اوراچھے ناموں میں سے کوئی نام منتخب کرنا افضل اور بہتر ہے،لہذا سائلہ کو چاہیئے کہ بیٹے کے لئے مہینوں کے اعتبار سے نام تجویز کرنے کے بجائے انبیاء کرام علیہم السلام،صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے ناموں میں سے کسی نام کاانتخاب کرے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی سنن أبی داؤد: عن ابی وھب الجشمی وکانت لہ صحبۃ قال قال رسول اللہﷺ تسموا بأسماء الانبیاء الحدیث (ج2 ص328 باب فی تغییر الاسماء ط: امدادیۃ)۔
وفی بذل المجھود: وکان ﷺ یحب الفال الحسن والاسم الحسن الخ (ج6 ص267باب فی تغییر الاسماء ط: قاسمیۃ)۔
وفی الھندیۃ: أحب الاسماء الی اللہ تعالی عبداللہ وعبدالرحمن لکن التسمیۃ بغیر ھذہ الاسماء فی ھذاالزمان اولی،لان العوام یصغرون ھذہ الاسماء للنداء والتسمیۃ باسم یوجد فی کتاب اللہ تعالی کالعلی والکبیر والرشید والبدیع جائزۃ لانہ من الاسماء المشترکۃ ویراد فی حق العباد غیر مایراد فی حق اللہ تعالی کذا فی السراجیۃ الخ (ج5 ص362 کتاب الکراھیۃ الباب الثانی والعشرون ط: ماجدیۃ)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد ابراہیم اسماعیل عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 70964کی تصدیق کریں
0     1389
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات