احکام وراثت

کسی وارث کا کچھ لیے بغیر اپنا حصہ معاف کرنا

فتوی نمبر :
71267
| تاریخ :
2024-02-26
معاملات / ترکات / احکام وراثت

کسی وارث کا کچھ لیے بغیر اپنا حصہ معاف کرنا

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام مندر جہ ذیل مسئلہ کے بارے میں کہ ہمارے والدین کا انتقال ہو چکا ہے ، بوقتِ انتقال و رثاء میں ایک بیٹا ( محمد سلطان) تین بیٹیاں ( عقیلہ ، امینہ ، سلطانہ) موجودتھیں ، اس کے بعد بیٹے (محمد سلطان) کا انتقال ہو گیا ، اس کے ورثاء میں بیوہ ، اورتین بہنیں موجود تھیں ، اس کے بعد پھر ایک بیٹی امینہ بیگم کا انتقال ہوا ، ا ور ورثاء میں شوہر (انوار برنی) دو بیٹے (مسعود ، ابرار) چار بیٹیاں (نائلہ ، شمائلہ ، غزل، را حیلہ) موجود تھیں ، والد صاحب کے ترکہ کے مکان کی کل قیمت جو ہمارے پاس موجود ہے سولہ ( 16) لاکھ روپے ہیں ، وہ مذ کو رورثاء میں شریعت کے مطابق کس طرح تقسیم کی جائے گی ؟ نیز مرحومہ امینہ بیگم نے زبانی طور پر اپنا حصہ معاف کر دیا تھا ، تو کیا ان کا حصہ معاف ہو گیا ؟ یا یہ ان کے بچوں کو دینا پڑے گا ؟ جو بھی شرعی حکم ہوتحریر فرمائیں ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ تقسیمِ ترکہ سے قبل کسی وارث کا دیگر ورثاء کے حق میں اپنے حصہ سے دستبردار ہونا شرعاً معتبر نہیں ، بلکہ اس دستبرداری اور معافی کے اعلان کے باوجود وہ وارث ترکہ میں باقی ورثاء کی طرح حسب حصصِ شرعی حقدار ہوتا ہے ، لہذا بیٹی مسماۃ امینہ بیگم کا اپنا حصہ دیگر ورثاء کو معاف کرنے سے بھی ترکہ میں سے اس کا حصہ ساقط نہیں ہوا تھا ، چنانچہ اب تقسیمِ ترکہ کے وقت بواسطہ بیٹی مرحومہ وہ حصہ اس کی اولاد کے درمیان حسرب حصصِ شرعیہ تقسیم ہوگا ۔
اس کے بعد واضح ہو کہ سائل کے مرحوم والد کی میراث اس کے موجودہ ورثاء میں اصولِ میراث کے مطابق اس طرح تقسیم ہوگی کہ مرحوم نے بوقتِ انتقال جو کچھ منقولہ و غیر منقولہ مال و جائیداد ، سونا ، چاندی ، زیورات ، نقد رقم اور ہر قسم کا چھوٹا بڑاگھریلو ساز سامان اپنی ملکیت میں چھوڑا ہے ، وہ سب مرحوم کا ترکہ ہے ، جس میں سے سب سے پہلے مرحوم کے کفن دفن کے متوسط مصارف ادا کریں ، اس کے بعددیکھیں کہ اگر اس کے ذمہ کچھ قرض واجب الادا ہو تو وہ ادا کریں ، اس کے بعد دیکھیں کہ اگر مرحوم نے کوئی جائز وصیت کی ہو تو بقیہ مال کے ایک تہائی (1/3)کی حد تک اس پر عمل کریں ، اس کے بعد جو کچھ بچ جائے اس کے کل تین سو بیس (320) حصے بنائے جائیں ، جن میں سے مرحوم کی ہر بیٹی کو چھیانوے ( 96) حصے ، بہو کوبتیس (32) حصے ، داماد کو چوبیس (24) حصے ، ہر نواسا کو اٹھارہ (18) حصے اور ہر نواسی کو نو (9) حصے دیے جائیں -

مأخَذُ الفَتوی

كما في الأشباه و النظائر : لَوْ قَالَ الْوَارِثُ: ‌تَرَكْتُ ‌حَقِّي ‌لَمْ يَبْطُلْ حَقُّهُ؛ إذْ الْمِلْكُ لَا يَبْطُلُ بِالتَّرْكِ الخ ( ‌‌مَا يَقْبَلُ الْإِسْقَاطَ مِنْ الْحُقُوقِ وَمَا لَا يَقْبَلُهُ، وَبَيَانُ أَنَّ السَّاقِطَ لَا يَعُودُ ، ج 3، ص 53، ط : إدارة القرأن)-
و في تكملة رد المحتار : الإرث جبر لا يسقط بالإسقاط ( مطلب واقعة الفتوى، ج 7، ص 505، ط : سعيد)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد عبدالمجید نور عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 71267کی تصدیق کریں
0     758
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 4
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(مرحومہ کے بالواسطہ و بلا واسطہ ورثاء =1 حقیقی بیٹا 1 سوتیلا بیٹا 2 حقیقی بیٹیاں 2 دو سوتیلی بیٹیاں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
Related Topics متعلقه موضوعات