السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کےبارے میں کہ کیا روزہ دار آنکھوں میں دوا (eye drops) ڈال سکتا ہے؟براہِ کرم رہنمائی فرمائیں۔
واضح ہو کہ آنکھ میں دوا ڈالنے سے روزہ نہیں ٹوٹتا لہذا روزے کی حالت میں آنکھ میں دوا (eye drops) ڈالی جا سکتی ہے۔
کما فی مشکاۃ المصابیح: عن أنس رضی اللہ عنہ قال: جاء رجل إلی النبیﷺ قال: اشتکیت عینی، أفأکتحل وأنا صائم ؟قال: نعم (کتاب الصوم ج 1 صـ 309 ط: بشری)
وفی الدر المختار: (أو ادھن أو اکتحل أو احتجم) وإن وجد طعمہ فی حلقہ (إلی قولہ) (لم یفطر) جواب شرط الخ (کتاب الصوم ج 2 صـ 395 ط: سعید)