احکام وراثت

بیٹے کا والد کی زمین پر مکان تعمیر کرنے کے بعد اس کے ترکہ ہونے کا حکم

فتوی نمبر :
72720
| تاریخ :
2024-04-26
معاملات / ترکات / احکام وراثت

بیٹے کا والد کی زمین پر مکان تعمیر کرنے کے بعد اس کے ترکہ ہونے کا حکم

السلام علیکم
میرا سوال جائیداد سے متعلق ہےکہ جب باپ کی زمین ہو،باپ کا انتقال ہوجائے بچوں کی کم عمری میں ،پھر اس زمین پر گھر کا بڑا بھائی پورا مکان تعمیر کروائے،سب بہن بھائی مل کر رہیں ،تین فلور کا گھر ہو تو جب اس مکان کو بیچا جائے تب شریعت کیا حکم دیتی ہےحصوں کی تقسیم کرنے کا ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائلہ نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ مذکور بھائی نے یہ تعمیر اپنے ذاتی پیسوں سے کی یا ترکہ کے پیسوں سے، تاکہ اس کے مطابق جواب دیا جاتا ،تاہم اگرمذکور بھائی نے ترکہ کی زمین پر اپنی ذاتی رقم سے ورثاء کی اجازت کے بغیر مشترکہ رہائش کے لئے مکان تعمیر کروایاہو اور تعمیر کے وقت ورثاء کے سامنے قرض کی یا ترکہ سے منہا کرنے کی صراحت بھی نہ کی ہو تو یہ اس کی طرف سے تبرع واحسان شمار ہوگا،اور اب تقسیم جائیداد کے موقع پر اس کے لئے دیگر ورثاء سے تعمیر کی رقم کا مطالبہ کرنا شرعاً جائز نہ ہوگا۔
البتہ اگر سوال کی نوعیت مختلف ہو تو مکمل وضاحت کے ساتھ سوال دوبارہ لکھ کر ارسال کردیں،تو ان شاء اللہ غور وفکر کے بعد حکمِ ِشرعی سے آگاہ کردیا جائیگا۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی رد المحتار تحت (قوله الخالية إلخ) صفة كاشفة لأن الترکۃ فی الاصطلاح ما تركه الميت من الأموال صافيا عن تعلق حق الغير بعين من الأموال كما في شروح السراجية.اھ(ج6 ص759 کتاب الفرائض ط: سعید)۔
وفی قره عين الأخيار لتكملة رد المحتار علي الدر المختار تحت قوله: (الخالية إلخ) صفة كاشفة،لان التركة في الاصطلاح ما تركه الميت من الأموال صافيا عن تعلق حق الغير بعين من الأموال كما في شروح السراجية.اھ(ج7 ص350 کتاب الفرائض ط: دارالفکر،بیروت)۔
وفی درر الحكام في شرح مجلة الأحكام: الاحتمال الثاني - إذا عمر أحد الشريكين المال المشترك للشركة بدون إذن الشريك كان متبرعا كما سيبين في المادة (1131).
الاحتمال الثالث - إذا عمر أحد الشريكين المال المشترك بإذن الشريك الآخر أي أن تكون التعميرات الواقعة للمعمر وملكا له فتكون التعميرات المذكورة ملكا للمعمر ويكون الشريك الآخر قد أعار حصته لشريكه. انظر المادة (831) وشرح المادة (906)
الاحتمال الرابع - إذا عمر أحد الشريكين المال المشترك بدون إذن شريكه على أن يكون ما عمره لنفسه فتكون التعميرات المذكورة ملكا له وللشريك الذي بنى وأنشأ أن يرفع ما عمره من المرمة الغير المستهلكة. انظر شرح المادة (529) ما لم يكن رفعها مضرا بالأرض ففي هذا الحال يمنع من رفعها. (ج3 ص314/315 الکتاب العاشر الشرکات،الباب الخامس فی بیان النفقات المشترکۃ دارالجیل)۔
وفی شرح المجلۃ للأتاسی: اذا عمّر شخص الملک المشترک بدون اذن من الشریک او من الحاکم یکون متبرعا یعنی لیس لہ ان یرجع علی شریکہ بمقدار ما اصاب حصتہ من المصروف سواء کان ذلک الملک المشترک قابل القسمۃ اولم یکن (ج4 ص231 المادۃ 1311 کتاب العاشر الشرکات ط: اسلامیۃ)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد ابراہیم اسماعیل عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 72720کی تصدیق کریں
1     1479
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 4
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(مرحومہ کے بالواسطہ و بلا واسطہ ورثاء =1 حقیقی بیٹا 1 سوتیلا بیٹا 2 حقیقی بیٹیاں 2 دو سوتیلی بیٹیاں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
Related Topics متعلقه موضوعات