نام رکھنے کا حکم

غلام مرتضی نام رکھنا کیساہے؟

فتوی نمبر :
72723
| تاریخ :
2024-04-26
معاشرت زندگی / بچوں کے اسلامی نام / نام رکھنے کا حکم

غلام مرتضی نام رکھنا کیساہے؟

السلام علیکم!
غلام مرتضی نام کا مطلب بتادیں اور یہ نام رکھنا کیسا ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ لفظِ مرتضیٰ آنحضرت ﷺ کے بابرکت اور صفاتی ناموں میں سے ایک نام ہے ،چنانچہ غلام مرتضیٰ کا معنی ہے مرتضی کا غلام یعنی آنحضرت ﷺ کا فرمانبردار اور اطاعت گزار بندہ،لہذا مذکور نام رکھنا بلاشبہ جائز اور درست ہے۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد ابراہیم اسماعیل عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 72723کی تصدیق کریں
0     1143
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات