نام رکھنے کا حکم

نسوہ اور کسوہ جنت نام رکھنا کیساہے

فتوی نمبر :
72939
| تاریخ :
2024-05-05
معاشرت زندگی / بچوں کے اسلامی نام / نام رکھنے کا حکم

نسوہ اور کسوہ جنت نام رکھنا کیساہے

نسوہ جنت،اسوہ جنت، کسوہ، جنت میں سے کون سا نام اسلامی لحاظ سے اچھا ہے، رہنمائی فرمائیں۔ جزاک الله

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

نسوہ کا معنی عورت، اسوہ کا معنی اقتداء، نمونہ، کسوہ کا معنی ستر چھپانے والا کپڑا اور جنت کا معنی گنھے باغ کے ہیں، اس لئےمعنی کے اعتبار سے بچی کا نام مذکور ناموں میں سے" اسوہ جنت "یا کسوہ جنت "رکھنا اگر چہ درست ہے، تاہم اگر اس کے بجائے ازواج مطہرات اور دیگر صحابیات رضی اللہ عنہن کے ناموں میں سے کوئی نام رکھا جائے تویہ زیادہ بہتر ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی المعجم الوسیط: (الأسوة) الْقدْوَة وَمَا يتعزى بِهِ والمثلاھ (ج1، ص19، ط: دار الدعوہ)۔
وفیہ ایضاً: (الْكسْوَة) الثَّوْب يسْتَتر بِهِ ويتحلى (ج) كسا اھ ج2، ص788، ط: دار الدعوہ)۔
وفیہ ایضاً : الْجنَّة: الحديقة ذَات النّخل وَالشَّجر والبستان وَدَار النَّعيم فِي الْآخِرَة (ج) جنان اھ ج1، ص141، ط: دار الدعوہ)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد عبدالرب لحاظ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 72939کی تصدیق کریں
0     913
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات