نام رکھنے کا حکم

امل،آئرہ،عنایہ،نائرہ اور ایمان نام رکھنا کیساہے؟

فتوی نمبر :
73303
| تاریخ :
2024-05-21
معاشرت زندگی / بچوں کے اسلامی نام / نام رکھنے کا حکم

امل،آئرہ،عنایہ،نائرہ اور ایمان نام رکھنا کیساہے؟

مجھے میری بیٹی کے لئے ایک نام کا مشورہ دیں (1)امل(2)عائرہ،(3)عنایہ،(4)نائرہ،(5)ایمان۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

"امل"کے معنیٰ ہیں "امید،توقع ،"عائرہ"کے معنی ہیں"کثرت"،"عنایہ"کے معنی ہیں"توجہ ،اہتمام"،"نائرہ"کے معنی ہیں"بغض و عداوت"،"ایمان"کے معنی ہیں"یقین،اعتماد" نائرہ نام کے علاوہ باقی چار ناموں میں سے کسی بھی نام کا انتخاب کرنا شرعاً درست ہے ، البتہ صحابیات کے ناموں میں سے کسی نام کا انتخاب زیادہ بہتر ہوگا ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی رد المحتارتحت: (قوله أحب الأسماء إلخ) هذا لفظ حديث (الی قولہ) ويلحق بهذين الاسمين أي عبد الله وعبد الرحمن ما كان مثلهما كعبد الرحيم وعبد الملك، وتفضيل التسمية بهما محمول على من أراد التسمی بالعبودية، لأنهم كانوا يسمون عبد شمس وعبد الدار، فلا ينافي أن اسم محمد وأحمد أحب إلى الله تعالى من جميع الأسماء الخ (کتاب الحظر و الاباحۃ، ج 6، ص 417، ط: سعید) ۔
وفی القاموس الوحید: "الامل"امید،توقع"(ص112،ط:ادارہ اسلامیات)۔
وفیہ ایضاً: العائرۃ: "کثرت"(ص917،ط: ادارہ اسلامیات)۔
وفیہ ایضآً: العنایۃ: "توجہ اہتمام"(ص913،ط: ادارہ اسلامیات)۔
وفیہ ایضاً: النائرۃ "بغض و عداوت"(ص1356،ط: ادارہ اسلامیات)۔
وفیہ ایضآً: الایمان "یقین،اعتماد"(ص113،ط: ادارہ اسلامیات)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد خباب ارباب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 73303کی تصدیق کریں
1     3093
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات