احکام وراثت

کسی وارث کا کچھ رقم لے کر باقی ترکہ سے دستبردار ہونے کا حکم

فتوی نمبر :
74362
| تاریخ :
2024-07-06
معاملات / ترکات / احکام وراثت

کسی وارث کا کچھ رقم لے کر باقی ترکہ سے دستبردار ہونے کا حکم

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میرے والد صاحب نے اپنی حیات میں اپنی بہن کو اپنی جائیداد میں تھوڑا سا حصہ دیا تھا اور بہن کو کہا کہ آپ مجھ سے یہ تھوڑا حصہ لے لیں کیونکہ آپ کو بھی ضرورت ہے اور باقی حصے میں مجھے معاف کردیں، بہن نے وہ تھوڑا حصہ جس کی جو رقم بنتی تھی وہ گواہوں کے سامنے قبضہ کیا اور کہا میں نے باقی ماندہ مال یا حصہ معاف کیا، تو کیا اس طریقے سے میرے والد بری الذمہ ہوسکتے ہیں ؟ حال یہ ہے کہ اب دونوں اس دنیا میں نہیں ہیں، یعنی بہن اور بھائی۔۔ تو کیا اب میری پھوپھی کے بیٹے ہم سے باقی ماندہ مال کامطالبہ کر سکتے ہیں،براہِ کرم شریعت کے رو سے جوا ب سے آگاہ فرمائیں۔
نوٹ: بھائی بہن کا انتقال والد کے بعد ہوا ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں درج کردہ بیان اگر واقعۃً درست اور مبنی بر حقیقت ہو اسمیں کسی قسم کی غلط بیانی سے کام نہ لیا گیا ہو اس طور پر کہ سائل کی پھوپھی مرحومہ نے اپنے بھائی (سائل کے والد مرحوم ) سے ترکے میں سے اپنے حصے کے عوض کچھ مال لیکر باقی ترکے سے دستبرداری کا اظہا ر کیا ہو جس پر گواہان بھی موجود ہوں اور ایسا اس نے بلا کسی جبر و اکراہ محض اپنی دلی رضا مندی سے کیا ہو تو ایسی صورت میں سائل کی پھوپھی مرحومہ کا ترکے میں سے حصہ ختم ہوچکا تھا سائل کے والد بری الذمہ ہوکر بقیہ تمام ترکے کے مالک بن چکے تھے ، چنانچہ اب سائل کی مرحومہ پھوبھی کے بیٹوں کیلئے سائل کے والد مرحوم کے حصے میں سے سائل اور اسکے دیگر بہن بھائیوں سے مطالبے کا حق حاصل نہ ہو گا۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار: (ومن صالح من الورثة) والغرماء على شيء معلوم منها (طرح) أي اطرح سهمه من التصحيح وجعل كأنه استوفى نصيبه (ثم قسم الباقي من التصحيح) أو الديون (على سهام من بقي منهم) فتصح منه الخ (کتاب الفرائض ج 6 صـ 811 ط: سعید)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد کریم یعقوب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 74362کی تصدیق کریں
0     708
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 4
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(مرحومہ کے بالواسطہ و بلا واسطہ ورثاء =1 حقیقی بیٹا 1 سوتیلا بیٹا 2 حقیقی بیٹیاں 2 دو سوتیلی بیٹیاں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
Related Topics متعلقه موضوعات