نام رکھنے کا حکم

زائشہ اور آئرہ نام رکھنا کیساہے

فتوی نمبر :
76835
| تاریخ :
2024-07-24
معاشرت زندگی / بچوں کے اسلامی نام / نام رکھنے کا حکم

زائشہ اور آئرہ نام رکھنا کیساہے

السلام علیکم! مفتی صاحب کیا زائیشہ یا آئرہ نام رکھنا درست ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

تلاش بسیار کے باوجود "آئرہ"اور" زائیشہ "نام کے معانی ومطالب کسی معتبر لغت کی کتاب میں نہیں مل سکے،چنانچہ لڑکی کے لئے مذکور نام منتخب کرنے کے بجائے ازواج مطہرات اور صحابیات رضوان اللہ علیھن اجمعین کے ناموں میں سے کسی نام کا انتخاب کیا جائے تو زیادہ بہتر ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الھندیۃ: وفي الفتاوى التسمية باسم لم يذكره الله تعالى في عباده ولا ذكره رسول الله صلى الله عليه وسلم ولا استعمله المسلمون تكلموا فيه والأولى أن لا يفعل كذا في المحيط الخ(ج5 ص362)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد حذیفہ حسن عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 76835کی تصدیق کریں
0     1866
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات