احکام وراثت

تقسیم ترکہ سے قبل بیٹی کے انتقال ہونے سے اس کے حصہ میراث کا حکم

فتوی نمبر :
77492
| تاریخ :
2024-08-18
معاملات / ترکات / احکام وراثت

تقسیم ترکہ سے قبل بیٹی کے انتقال ہونے سے اس کے حصہ میراث کا حکم

اسلام علیکم! میرا سوال وراثت سے متعلق ہے ۔
میرے پر دادا کا مکان ہے، ان کی وفات کے وقت جائیداد تقسیم نہیں ہو سکی تھی، اب ان کی اولاد جس میں2 بیٹے اور 3 بیٹیاں شامل ہیں، وہ بھی فوت ہو چکی ہیں، اپنے والد کی وفات کے بعد، اب ہم اس وراثت کوتقسیم کرنا چاہتے ہیں، کیا میرے پردادا کی وراثت میں ان کے نواسے اور نواسی حقدار ہیں؟ میں نے یہ سنا ہے کہ والد کی وفات کے بعد اگر اس کی بیٹی بھی فوت ہو جائےاور وراثت تقسیم نہ ہوئی ہو تو پھر بیٹی کی اولاد یعنی اس شخص کے نواسے اور نواسی حقدار نہیں ہیں۔ اس کی تشریح کر دیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ جس بیٹے یا بیٹی کا اپنے والدین کی زندگی میں انتقال ہوجائے ، تو اس کی اولاد دیگر قریبی ورثاء کی موجودگی میں شرعاً والدین مرحومین کے ترکہ میں حصہ دار نہیں ہوتی، البتہ اگر کوئی بیٹا یا بیٹی والدین کی وفات کے بعد انتقال کرجاتا ہے تو ایسی صورت میں شرعاً مرحوم بیٹے، بیٹی کی اولاد والد اور والدہ کے توسط سے دادا ، دادی اور نانا ، نانی کے ترکہ میں حصہ دار ہوں گے، لہٰذا صورتِ مسئولہ میں اگر بیٹی کا انتقال والدین کے انتقال کے بعد ہوا ہو تو مرحومہ بیٹی کی اولاد ( نواسے، نواسیاں) شرعاً اپنے نانا ، نانی مرحومین کے ترکہ میں حصہ دار ہوں گی، جس کا طریقہ کار بوقتِ ضرورت ورثاء کی تفصیل ذکر کر کے معلوم کیا جاسکتا ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی التفسیر الکبیر تحت قولہ تعالیٰ : ( للرجال نصیب مما ترک الوالدان و الاقربون الآیۃ ) انہ تعالیٰ قال فی آخر الآیۃ ( نصیبا مفروضا ) ای نصیباً مقدراً، و بالاجماع لیس لذوی الارحام نصیب مقدر ، فثبت انھم لیسو داخلین فی ھذہ الایۃ الخ ( سورۃ النساء الایۃ : 7 ج صــــ 158 ط : دار الکتب ) ۔
و فیہ ایضا : ( و اذا حضر القسمۃ اولو القربیٰ الآیۃ) ان الذین لا یرثون (الی قولہ ) انما قدم الیالی علی المساکین لان الضعف الیتامی اکثر ، و حاجتھم اشد ، فکان وضع الصدقات فیھم افضل و اعظم فی الاجر الخ ( سورۃ نساء : آیۃ : 8 ج 5 صـــ 159 ط : دار الکتب ) ۔
و فی رد المختار تحت ( قولہ : ھی علم باصول الخ ) و شروطہ : ثلاثۃ : موت مورث حقیقۃ ، او حکما کمفقود او تقدیرا کجنین فیہ غرۃ و وجود وارثہ عند موتہ حیا حقیقۃ او تقدیرا کالحمل الخ ( کتاب الفرائض ج 6 صــــ 758 ط : سعید ) ۔
وفی تکملۃ فتح الملھم: وقد ذکر الإمام أبوبکر جصاص الرازي رحمه اللّٰه في أحکام القرآن، والعلامة العیني في عمدة القاري: الإجماع علی أن الحفید لایرث مع الابن الخ ( ج 2 ص 18)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد مبارز الیاس عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 77492کی تصدیق کریں
0     696
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 4
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(مرحومہ کے بالواسطہ و بلا واسطہ ورثاء =1 حقیقی بیٹا 1 سوتیلا بیٹا 2 حقیقی بیٹیاں 2 دو سوتیلی بیٹیاں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
Related Topics متعلقه موضوعات