احکام وراثت

بیوی کی زمین پر شوہر کے تعمیرہ کردہ گھر کی تقسیم کا حکم

فتوی نمبر :
77521
| تاریخ :
2024-08-19
معاملات / ترکات / احکام وراثت

بیوی کی زمین پر شوہر کے تعمیرہ کردہ گھر کی تقسیم کا حکم

کیا فرماتے ہیں علماء ِکرام مندرجہ ذیل مسئلہ میں کہ میرے شوہر مسمیٰ تاج ملوک ولد مرزا مغل کا انتقال ہو چکا ہے، ان کے ورثاء میں دو بیوہ (محبوبہ بی بی ، رضیہ بی بی ) چار بیٹے (تاج عمر، تاج اکبر، گل اکبر، سجاد ) اور دو بیٹیاں موجود تھیں( انار بی بی ، آمنہ) میرے شوہر اور ان کے بھائیوں نے اسٹامپ پر کچھ پلاٹ لیے تھے، بعد میں سب نے اپنے اسٹامپ واپس کر دیئے، لیکن میں نے اپنے شوہر کو اپنے مہر کے زیورات دیئےاور میں نے اسٹامپ کو واپس نہیں کیا، بلکہ وہ پلاٹ اپنے مہر کے زیورات سے خرید لیا ، بعد میں میرے شوہر نے اس پر مکان تعمیر کیا اور کرایہ پر دیا، اب جب تک وہ حیات تھے کرایہ لے کر مجھے دیتے رہے، گھر کا خرچہ الگ دیتے تھے اور اس گھر کا کرایہ الگ دیتے تھے، لیکن ہمارے درمیان ایسی کوئی بات نہیں ہوئی تھی کہ یہ مکان میرا ہے یا ان کا ہے ، بس میرے زیورات سے پلاٹ خریدا ہے اور تعمیر کی، کرایہ مجھے دیتے رہے، اب معلوم یہ کرنا ہے کہ میں اس مکان کی اکیلے مالک ہوں یا اس میں دیگر ورثا کا بھی شرعی حق بنتا ہے؟ میرے شوہر کے اس کے علاوہ دو گھر اور بھی ہیں، تقسیم کا جو بھی شرعی حکم ہو تحریر فرمائیں۔
بصورت دیگر میں اپنے زیورات تقسیم سے پہلے منہا کر سکتی ہوں، زیورات تقریبا پانچ تولے تھے۔

تنقیح:


1) میاں بیوی کے درمیان پلاٹ کی خرید و فروخت کا کوئی عقد ہوا تھا یا بیوی نے پلاٹ کی قیمت کی مد میں شوہر کو اپنا سونا دیا تھا؟
2) پلاٹ پر تعمیرات بھی ان زیورات سے حاصل شدہ رقم سے کی گئی تھی یا وہ شوہر نے اپنی ذاتی رقم سے کی تھی؟

جوابِ تنقیح:

سب بھائیوں نے اسٹامپ پیپر واپس کردیئے تھے تو میرا شوہر بھی پیسے نہ ہونے کی وجہ سے واپس کررہا تھا، جس پر میں نے ان کو بولا کہ میں اپنے حق مہر کے پیسوں سے یہ پلاٹ خریدتی ہوں، تو میرے شوہر اس پر راضی ہوگئے اور میرا سونا بیچ کر انہوں نے اس پلاٹ کی قیمت ادا کردی اور پلاٹ کی قیمت ادا کرنے کے بعد میرے شوہر نے مجھے یہ بھی کہا تھا کہ یہ پلاٹ تمہارا ہے، کیونکہ تمہارے سونے سے خریدا ہے، جبکہ تعمیر میرے شوہر نے ذاتی رقم سے کی تھی۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں ذکر کردہ بیان اگر واقعۃً درست اور مبنی بر حقیقت ہو، اس میں کسی قسم کی غلط بیانی سے کام نہ لیا گیا ہو، اس طور پر کہ سائلہ نے از خود یا شوہر کے توسط سے اپنے حق مہر کے زیورات فروخت کرکے حاصل شدہ رقم سے اپنے لئے مذکور پلاٹ خریداہو، اس میں شوہر کی کوئی رقم شامل نہ ہو تو ایسی صورت میں مذکور پلاٹ شرعاً سائلہ کی ملکیت شمار ہوگا، چنانچہ اب مرحوم شوہر کی وفات کے بعد اس میں دیگر ورثاء کا شرعاً کوئی حق نہ ہوگا، البتہ اس پلاٹ پر جو تعمیرات سائلہ کے شوہر نے اپنی ذاتی رقم سے اپنے لئے کی تھی، وہ شرعاً سائلہ کے شوہر مرحوم کی ملکیت تھیں، جوکہ اب دیگر ترکہ کی طرح سائلہ سمیت اسکے تمام ورثاء کے درمیان حسب حصصِ شرعی تقسیم ہوں گے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی تنقیح الحامدیۃ: (سئل) فيما إذا دفعت هند لزيد مبلغا معلوما من الدراهم على سبيل القرض فطالبته بالمبلغ المزبور فقال إنك دفعته لي هبة وقالت بل قرضا فهل يكون القول قولها بيمينها في ذلك وعليه رد مثل القرض المزبور؟
(الجواب) : نعم دفع لآخر عينا ثم اختلفا فقال الدافع قرض وقال الآخر هدية فالقول قول الدافع كذا في القول لمن عن البزازية ومثله في الخانية دفع إليه دراهم فقال أنفقها ففعل فهو قرض كما لو قال اصرفها إلى حوائجك ولو دفع إليه ثوبا وقال اكتس به ففعل يكون هبة؛ لأن قرض الثوب باطل لسان الحكام من الهبة.الخ ( ج 2 ص 82 )۔
وفی بدائع الصنائع: الوكيل بالشراء أنه إذا اشترى شيئا يقع شراؤه للموكل الخ ( ج 5 ص 151 )۔
وفی تنقیح الحامدیة:(سئل)رجل بنی بمالہ لنفسہ قصرا فی دار ابیہ باذنہ ثم مات ابوہ عنه وعن ورثته غیره فھل یکون القصر لبانیه ویکون کالمستعیر (الجواب)نعم کما صرح بذالک فی حاشیة الاشباه(الی قولہ) ویکون کالمستعیر فیکلف قلعه متی شاءاھ(2/88)۔
وفی شرح المجلۃ الاحکام: أما إذا كان للزوجة كسب على حدة فكافة الكسب لها ولا تعد معينة للزوج الخ ( ج 3 ص 421 )۔
وفیہ ایضاً: إذا عمر أحد الشريكين الملك المشترك بإذن الآخر وصرف من ماله قدرا معروفا فله الرجوع على شريكه بحصته أي أن يأخذ من شريكه مقدار ما أصاب حصته من المصرف الخ ( المادۃ: 1309 ج 3 ص 313 )۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد مبارز الیاس عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 77521کی تصدیق کریں
0     907
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 4
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(مرحومہ کے بالواسطہ و بلا واسطہ ورثاء =1 حقیقی بیٹا 1 سوتیلا بیٹا 2 حقیقی بیٹیاں 2 دو سوتیلی بیٹیاں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
Related Topics متعلقه موضوعات