السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ بچہ پیدا ہوا ہے اور ہم اس بچے کا نام سید شائق الدین رکھنا چاہتے ہیں ، براہِ کرم رہنمائی فرمائیں اس نام کے حوالے سے۔
شائق الدین کا معنی دین کا شوق رکھنے والا ہے ، چنانچہ بچے کیلئے مذکور نام رکھا جاسکتا ہے ، تاہم بہتر یہ ہے کہ لڑکےکے لئے انبیاء کرام علیھم السلام ، صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین کے ناموں میں سے کسی نام کا انتخاب کیا جائے۔
کما فی المنجد: شاقنی یشوقنی شوقا و تشوقا، الحب إلیہ الخ (شوق ص 447 ط: العلم)
وفی صحیح البخاری : عن سعید بن المسیب حدثنی أن جدہ حزنا قدم علی النبی ﷺ ، فقال ما اسمک ، قال اسمی حزن ، قال بل أنت سھل قال ما أنا بمغیرۃ اسماً سمانیہ أبی قال ابن المسیب فما زالت فینا الحزونۃ بعد ( باب تحویل الاسم الی اسم أحسن منہ ط مؤسسۃ الرسالۃ ص 1474 ) ۔
و فی الھندیۃ : وفی الفتاویٰ التسمیۃ باسم لم یذکرہ اللہ تعالی فی عبادہ ولا ذکرہ رسول اللہ ﷺ ولا استعملہ المسلمون تکلموا فیہ والاولی أن لایفعل کذا فی المحیط ( ج 5 ص 362 کتاب الکراھیۃ باب فی تسمیۃ الا ولا دوکناھم والعقیقۃ ط ماجدیہ) ۔