احکام وراثت

پوتوں کیلئے وصیت کا حکم

فتوی نمبر :
77922
| تاریخ :
2024-09-07
معاملات / ترکات / احکام وراثت

پوتوں کیلئے وصیت کا حکم

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہماری دادی مرحومہ کی ایک ذاتی جائیداد ہے، جو دادی کو ان کی پھوپھی نے دی تھی ، جو بے اولاد تھیں، پھر دادی نے وہ جائیداد اپنے چار پوتوں کے نام وصیت کر دی، جبکہ دادی اور یہ چار پوتے اسی بلڈنگ میں رہتے رہے، پھر دادی کا انتقال ہو گیا، جس کے ورثاء میں ایک بیٹا غلام رسول حیات تھا ، جبکہ کوئی بیٹی نہیں تھی، پھر اس بیٹے غلام رسول کا انتقال ہو گیا، جس کے ورثا میں بیوہ، پانچ بیٹے اور چار بیٹیاں موجود ہیں، جبکہ دادی نے بلڈنگ جن پوتوں کے نام کی ہے، وہ دادی کے دوسرے بیٹے عبدالستار کی اولاد ہے، جس کا انتقال دادی کی زندگی میں ہو گیا تھا جبکہ دادی کا ایک بھتیجا ہے، جو دادی کے ترکہ میں حصہ کا مطالبہ کررہا ہے، بیٹے کی موجودگی میں اس بھتیجے کا حصہ بنتا ہے یا نہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ بیٹے کی موجودگی میں بھتیجے کا شرعاً کوئی حصہ نہیں ہوتا، لہٰذا صورتِ مسئولہ میں چونکہ مرحومہ دادی کے انتقال کے وقت بیٹا مسمیٰ غلام رسول حیات تھا، لہٰذا دادی مرحومہ کے مذکور بھتیجے کا مطالبہ کرنا شرعاً درست نہیں، جس سے بھتیجے کو احتراز لازم ہے، جبکہ مرحوم عبد الستار کے بیٹوں کااپنی دادی مرحومہ کے ترکہ میں بطورِ وارث شرعاً کوئی حصہ نہیں، البتہ دادی مرحومہ نے اپنے ان پوتوں کے متعلق جو منسلکہ وصیت کی ہے، تو اس کی وجہ سے وہ صرف ایک تہائی کے ہی حقدار ہوں گے، اس سے زائد کا مطالبہ کرنا ان کے لئے شرعاً جائز نہیں، جس سے احتراز لازم ہے۔
اس کے بعد واضح ہو کہ مرحومہ دادی کا ترکہ اصولِ میراث کے مطابق اس کے موجود ورثاء میں اس طرح تقسیم ہوگا کہ مرحومہ نے بوقتِ انتقال جو کچھ منقولہ و غیر منقولہ مال و جائیداد، سونا ، چاندی ، زیورات ، نقد رقم اور ہر قسم کا چھوٹا بڑا گھریلو ساز و سامان اپنی ملکیت میں چھوڑا ہے ، اس میں سے سب سے پہلے مرحومہ کے کفن دفن کے متوسط مصارف ادا کریں ، اس کے بعد دیکھیں کہ اگر مرحوم کے ذمہ کچھ قرض واجب الادا ہو ، تو وہ ادا کریں ، اس کے بعد مذکور وصیت کو ایک تہائی کی حد تک پورا کریں، اس کے بعد جو کچھ بچ جائے اس کے کل سولہ (16 ) حصے بنائے جائیں ، جن میں سے مرحوم بیٹے کی بیوہ کو دو ( 2 ) حصے ، جبکہ پانچ بیٹوں میں سے ہر ایک کو دو ( 2 ) حصے ، اور چاربیٹیوں میں سے ہر ایک کو ایک ( 1 ) حصہ دیا جائے -

مأخَذُ الفَتوی

کما فی رد المحتار: وشروطہ ثلاثۃ: موت مورث حقیقیۃ، أو حکما کمفقود أو تقدیراً کجنین فیہ ووجود وارثہ عند موتہ حیا حقیقۃ أو تقدیراً اھ (کتاب الفرائض،ج6، صـــ758،ط:سعید)۔
وفی الدر المختار: ثم العصبات بأنفسهم أربعة أصناف جزء الميت ثم أصله ثم جزء أبيه ثم جزء جده (ويقدم الأقرب فالأقرب منهم) بهذا الترتيب فيقدم جزء الميت (كالابن ثم ابنه وإن سفل ثم أصله الأب ويكون مع البنت) بأكثر (عصبة وذا سهم) كما مر الخ ( ج 6 ص 774 ط: سعید)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد مبارز الیاس عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 77922کی تصدیق کریں
0     904
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 4
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(مرحومہ کے بالواسطہ و بلا واسطہ ورثاء =1 حقیقی بیٹا 1 سوتیلا بیٹا 2 حقیقی بیٹیاں 2 دو سوتیلی بیٹیاں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
Related Topics متعلقه موضوعات